رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 384 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 384

384 424 $1947-5/2 فرمایا : کوئی دس بارہ دن کی بات ہے کہ القاء ہوا۔گیارہ اگست تک یا گیارہ اگست کو۔نہ معلوم کس امر کے متعلق ہے بہر حال ذات یا خاندان یا ملک یا قوم کے کسی اہم تغیر کی طرف اشارہ ہے۔الفضل 21۔جون 1947 ء صفحہ 1 *1947-25/24 425 فرمایا : پرسوں یا ترسوں رات کے وقت جب میری آنکھ کھلی تو بڑے زور کے ساتھ میرے قلب پر یہ مضمون نازل ہو رہا تھا کہ برطانیہ اور روس کے درمیان ایک ماڈیفائیڈ ٹریٹی (Modified Treaty) ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مشرق وسطی کے ممالک میں بڑی بے چینی اور تشویش پھیل گئی ہے۔ماڈیفائیڈ کے معنے ہوتے ہیں سمویا ہوا وسطی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ الفاظ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ غالبا بیرونی دباؤ اور بعض خطرات کی وجہ سے برطانیہ مخفی طور پر روس کے ساتھ کوئی ایسا سمجھوتہ کرلے گا جس کی وجہ سے روسی دباؤ مشرق وسطی پر بڑھ جائے گا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ جو ہمیشہ روس کے مفاد کے رستہ میں حائل رہتے تھے اب بعض سیاسی حالات یا اغراض کے ماتحت اس کی مخالفت کو چھوڑ دیں گے اور ادھر روس بھی جو بعض باتوں میں برطانیہ اور امریکہ سے چپقلش رکھتا تھا اب ان کی مخالفت ترک کر دے گا۔الفضل 30۔مئی 1947ء صفحہ 1 426 5۔جون 1947ء فرمایا : آج رات میں نے رویا دیکھا جو اس وقت میں دوستوں کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں یہ ایک اتفاق کی بات ہے کہ جس گاؤں کے متعلق مجھے رویا میں کچھ دکھایا گیا ہے اس گاؤں کے دو آدمی بھی میری ملاقات کے لئے آئے تھے۔میں نے رویا میں دیکھا کہ میں کسی کام کے لئے قادیان سے باہر گیا ہوں یہ یقین تو نہیں مگر غالبا بٹالہ گیا ہوں کسی مکان کا ایک بڑا سا کمرہ ہے جس