رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 339
339 نظارہ دیکھا گیا ورنہ عام طور پر خواب میں چند منٹوں یا چند گھنٹوں کا نظارہ ہوتا ہے۔الفضل 24۔اگست 1946ء صفحہ 12 399 25 اگست 1946ء فرمایا : میں نے آج رات ایک ایسی خواب دیکھی ہے جو احمدیت اور مسلمانوں کے لئے نہایت ہی اہمیت رکھتی ہے اور آئندہ آنے والے بعض بہت خطرات کی طرف اشارہ کرتی ہے اور ہماری جماعت اور دوسرے مسلمانوں کے لئے ایک انذار ہے۔کاش آنکھیں رکھنے والے دیکھیں اور کان رکھنے والے سنیں۔میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں اپنے مکان کی دوسری منزل پر ہوں جہاں کہ ہم کم رہتے ہیں اور ام ناصر کا جو حصہ مکان ہے اس میں ہوں ایک سیڑھیاں ہمارے مکان کے شمال کی طرف اس حصہ کی طرف آتی ہیں جہاں ام ناصر رہتی ہیں۔ان کے ساتھ ہی ایک کمرہ ہے جس کا ایک دروازہ سیڑھیوں میں کھلتا ہے اور ایک دروازہ صحن کی طرف کھلتا ہے جب میری پہلی شادی ہوئی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شروع میں ہم کو وہی کمرہ رہائش کے لئے دیا تھا۔اس کے سامنے صحن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گرمیوں میں سویا کرتے تھے میں نے دیکھا کہ میں اس کمرہ میں ہوں اور ایسا معلوم ہو تا ہے کہ ایک دشمن گھر میں گھس کر اس صحن کی طرف آرہا ہے۔میں نے صحن کی طرف کا دروازہ بند کر دیا اور سیڑھیوں سے نیچے اترا اور نچلے صحن میں سے ہوتا ہوا اس کمرہ کی طرف پلٹا جو گول کمرہ کہلاتا ہے اور جو مسجد مبارک کے ساتھ واقعہ ہے۔مسجد مبارک کی سیڑھیاں اس کے ساتھ ساتھ چڑھتی ہیں۔ابتدائی زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مہمانوں سے اکثر وہیں ملاقات فرمایا کرتے تھے اور مہمانوں کے ساتھ کھانا وہیں کھایا کرتے تھے۔اپنی خلافت کے شروع ایام میں میرا دفتر بھی وہیں تھا اور میں بھی وہیں ملاقاتیں کیا کرتا تھا۔پہلے چند جلسوں میں جلسہ کی ملاقات بھی وہیں ہوا کرتی تھی۔جب میں اس جگہ پر پہنچا تو اس کمرے کے ساتھ ایک کو ٹھڑی ہے جس میں سے ہو کر بہت سے دوست اس جگہ پر کھانا کھا رہے ہیں۔اس پر مجھے اندر جانے میں کچھ حجاب محسوس ہوا اور میں اس انتظار میں کھڑا ہو گیا کہ یہ لوگ کھانے سے فارغ ہو جائیں تو میں جاؤں۔میں دروازہ