رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 321
321 نے دیکھا کہ کچھ مستورات جمع ہیں اور نماز پڑھ رہی ہیں وہ مجھے دیکھ کر کہتی ہیں کہ آپ دیکھتے نہیں کہ آگے عورتیں نماز پڑھ رہی ہیں۔آپ ادھر کیسے آگئے۔میں اس بات سے بہت شرمندہ ہوا اور اس جگہ سے مڑکر ایک کھلی جگہ پہنچ گیا جہاں مجھے ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب پھر مل گئے ہیں میں نے ان سے کہا کہ آپ پر وہ کریں تو میں فکر اتار کر پاجامہ پہن لوں ابھی ڈاکٹر صاحب اسی خیال میں ہیں کہ پردہ کریں کہ میری نگاہ سامنے ایک جگہ پر پڑی جس سے میں سمجھتا ہوں کہ ہم کسی بلند جگہ پر ہیں اور بہت سے لوگ تیرا کی کے مقابلہ کے لئے جمع ہیں جس طرح آگرہ کے سلیم شاہی دربار میں باؤلی بنی ہوئی ہے اور لوگ ایک اونچی عمارت سے نیچے باؤلی میں کو دتے ہیں۔اسی طرح معلوم ہوتا ہے کہ ہم پہاڑ کی چوٹی پر جو کہ نصف میل بلند ہے کھڑے ہیں اور نیچے پانی میں کودنے کا مقابلہ ہے یکدم مجھے خیال آیا کہ بجائے اس کے کہ میں پاجامہ پہنو۔کیوں نہ میں بھی چھلانگ لگا دوں اور تیراکی کے مقابلہ میں شامل ہو جاؤں اس طرح میرے رنگر پہننے پر بھی پردہ پڑ جائے گا چنانچہ میں نے شلوار ڈاکٹر صاحب کو دے دی اور اس چوٹی پر سے چھلانگ لگا دی جہاں سے لوگ چھلانگ لگا رہے ہیں اس وقت میں دل میں خیال کرتا ہوں کہ میں سب سے بڑا تیراک ہوں چنانچہ جب میں پانی میں اترا میں نے ایک لمبا غوطہ لگایا اور دور جاکر سر نکالا اور کئی رنگ کی تیرا کیوں کا نمونہ دکھایا اس پر سارے لوگ حیران ہیں اور شور مچ گیا ہے کہ یہ جیت گئے۔اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔تعبیر۔فرمایا۔اس خواب کا پہلا حصہ منذر ہے اور آخری حصہ مبارک ہے ( عجیب بات ہے کہ میں نئی اور پرانی دہلی کے سو دو سو آدمیوں کو جانتا ہوں لیکن اس وقت کوئی آدمی بھی ایسا نہیں جس کو میں نے پہچانا ہو) شاید اس کی یہ تعبیر ہو کہ ہماری جماعت میں بعض پیغامی مل جائیں گے اور جماعت میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ ایک ذریعہ جماعت میں تفرقہ اور انشقاق پیدا کرنے کا یہ بھی ہے۔بشری نام بشارت پر دلالت کرتا ہے اسی طرح حشمت اللہ نام سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کی حشمت اور شان ظاہر ہوگی اور امتہ الحکیم نام سے پتہ چلتا ہے کہ کوئی حکمت کی بات ہے۔فرحت اللہ بیگ نام بھی بہت اچھا ہے جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی پر دلالت کرتا ہے اور تیرنے کے مقابلہ میں غیر معمولی قدرت کا ملنا اور دوسروں کو شکست دینا بتاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں دشمنوں کے مقابلہ میں غیر معمولی فتح بخشے گا اور ان کے سب منصوبے