رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 243
243 بناوٹ تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات سے چند سال پہلے اور جس میں آپ کی زندگی کے آخری سالوں میں اور پھر بعد میں تبدیلی کر دی گئی ہے اس وقت وہ ڈیوڑھی جو مشرق کی طرف ہے اور جس طرف حضرت اماں جان رہتی ہیں اس ڈیوڑھی میں سے گزر کر آگے ایک برآمدہ تھا اس کے پاس سیڑھیاں لگی ہوئی ہیں اس وقت جو صحن تھا اور جو بعد میں بڑھا لیا گیا) گویا صحن کا پرانا حصہ اس کے شمالی کو نہ پر سیڑھیاں چڑھتی تھیں اسی قسم کی سیڑھیاں چڑھتی ہیں۔نیچے مکان میں میں ہوں میں نے دیکھا کہ ایک سانپ ہے جو مفتی محمد صادق صاحب پر حملہ کر رہا ہے اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ یہ نظر تو سانپ آتا ہے مگر ہے آدمی۔اس نے مجھ سے کچھ بات بھی کی ہے مفتی صاحب پر اسے حملہ آور ہوتے دیکھ کر میں ڈرتا ہوں کہ کاٹ نہ لے بہت زہریلا معلوم ہوتا ہے اس وقت یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان سیڑھیوں کے درمیان ایک روک سی بنی ہوئی ہے تا اس پر بغیر اجازت کے کوئی نہ چڑھے ایک ڈنڈا ایک سرے سے دوسرے سرے تک گزرتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ مفتی صاحب اگر اس ڈنڈے کے اوپر ہو جائیں تو حملہ کمزور ہو جائے گا اور اگر اس سے نیچے رہیں تو حملہ زور کا ہو گا میں نے مفتی صاحب کا ہاتھ پکڑ کر انہیں ڈنڈے کے اس طرف نکال لیا جب میں نے ان کو نکالا تو سانپ غصہ سے مجھ پر حملہ کرتا ہے میں جلدی سے اوپر چڑھ گیا اور اس طرف جو روک ہے اس کی پرلی طرف ہو گیا سانپ اچھل اچھل کر ڈسنے کی کوشش کرتا ہے اور بعض دفعہ تو اتنا قریب آجاتا ہے کہ اگر انچ کا پانچواں یا چھٹا حصہ اور آگے بڑھے تو کاٹ لے اس کے بعد میں اندر چلا گیا اس طرف جد حرام ناصر کا دالان ہے اور اس میں سے ہو کر میں دفتر کو جاتا ہوں اس کے مغرب میں ایک کمرہ ہے میں وہاں چلا جاتا ہوں وہاں کچھ عورتیں خاندان کی اور کچھ دوسری جمع ہیں۔میں اپنے آپ کو بیمار نہیں سمجھتا مگر نہ معلوم کس خیال سے وہاں عورتوں کو نماز پڑھانے کے لئے کھڑا ہو گیا ہوں میں نے تو کسی سے ذکر نہیں کیا مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کو احساس ہے کہ سانپ یہاں آکر حملہ کرے گا اس خیال سے انہوں نے آپ ہی آپ پہرہ مقرر کر دیا جس جگہ میں کھڑا ہوا ہوں اس کے بائیں طرف ایک میز رکھی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ اس سے نیچے ہو کر سانپ حملہ کرے گا میرے پیچھے کوئی عورت ہے معلوم نہیں خاندان کی ہے یا کوئی اور۔میں نے اسے بتایا کہ سانپ یہاں سے حملہ کرے گا اس پر وہ چوکس ہو کر کھڑی ہو جاتی ہے اس کے بعد یہ نظارہ