رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 114
114 لڑائی ہو رہی ہے تو وہ آپ کی مدد کے لئے آئے ہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ جماعت تو ہمیشہ غرباء سے ہی ترقی کیا کرتی ہے یہ خدا کا فضل ہے کہ غرباء میرے ساتھ ہیں مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ تکبیر کے نعرے خاموش ہو گئے اور مجھے بتایا گیا کہ آنے والوں سے فریب کیا گیا ہے۔انہیں کسی نے ایسا اشارہ کر دیا ہے کہ گویا اب خطرہ نہیں اور وہ چلے گئے ہیں۔کوئی مجھے مشورہ دیتا ہے کہ ہمارے ساتھ بچے ہیں اس لئے ہم تیز نہیں چل سکتے آپ نیچے جائیں آپ کو دیکھ کر لوگ اکٹھے ہو جائیں گے اور آپ اس قابل ہوں گے ہماری مدد کر سکیں۔چنانچہ میں نیچے اتر تا ہوں اور غرباء میں سے مخلصین کی ایک جماعت کو دیکھتا ہوں اور ان سے کہتا ہوں کہ میں یہاں اس لئے آیا ہوں کہ تا مخلصین اکٹھے ہو جائیں تم اوپر جاؤ اور عورتوں اور بچوں کو بہ حفاظت لے آؤ اس پر وہ جاتے ہیں۔اتنے میں میں دیکھتا ہوں کہ پہلے مرد اترتے ہیں اور پھر عورتیں لیکن میرالڑ کا انور احمد نہیں آیا۔پھر ایک شخص آیا اور میں نے اس کو کہا کہ انور احمد کہاں ہے اس نے کہا کہ وہ بھی آگیا ہے۔پھر جماعت میں ایک بیداری اور جوش پیدا ہوتا ہے چاروں طرف سے لوگ آتے ہیں۔ان جمع ہونے والے لوگوں میں سے میں نے شہر سیالکوٹ کے کچھ لوگوں کو پہچانا ہے ان لوگوں کے ساتھ کچھ وہ لوگ بھی آجاتے ہیں جو باغی تھے اور میں انہیں کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں اتحاد کے ذریعہ طاقت دی تھی۔اگر تم فتنوں میں پڑے تو کمزور ہو کر ذلیل ہو جاؤ گے کچھ لوگ مجھ سے بحث کرتے ہیں۔میں انہیں دلائل کی طرف لاتا ہوں اور یہ بھی کہتا ہوں کہ اس سے جماعت کا تو کچھ نہیں بگڑے گا البتہ اس کے وقار کو جو صدمہ پہنچے گا اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور تم ذمہ دار ہو گے اس پر بعض لوگ کچھ نرم ہوتے ہیں لیکن دوسرے انہیں پھر در غلا دیتے ہیں اور اس بحث مباحثہ میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اس رؤیا کے کئی حصوں سے معلوم ہوتا ہے یہ واقعات میری وفات کے بعد کے ہیں واللہ اعلم بالصواب۔اور اس موقع پر اس رویا کا آنا شاید اس امر پر دلالت کرتا ہو کہ مجھے جماعت کو آئندہ کے لئے ہو شیار کر چھوڑنا چاہئے کیونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہو تا اس رویا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ میرے ساتھ تعلق رکھنے والے خواہ تھوڑے ہوں اپنے دشمنوں پر غالب آئیں گے۔انشاء اللہ۔الفضل 17 جنوری 1935 ء صفحہ 8 - 9 - نیز دیکھیں۔الفضل 17۔جولائی 1937ء صفحہ 6 و11۔ستمبر 1937ء صفحہ 3 و 28۔اپریل 1957ء صفحہ 6