ضیاءالحق — Page 319
روحانی خزائن جلد ۹ ۳۱۹ ضیاء الحق ظاہر کرنا مقصود الہی ہوتا ہے جو پیشگوئیوں کے متعلق ہیں جن کو عوام نہیں جانتے اور بعض وقت ایک باریک پیشگوئی لوگوں کے امتحان کے لئے ہوتی ہے تا خدا تعالیٰ انہیں دکھلاوے کہ ان کی عقلیں کہاں تک ہیں اور ہم لکھ چکے ہیں کہ حدیث نبوی کی رو سے اس پیشگوئی میں سج دل لوگوں کا امتحان بھی منظور تھا ۔ اس لئے بار یک طور پر پوری ہوئی مگر اس کے اور بھی لوازم ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گے جیسا کہ کشف ساق کی پیشگوئی اس کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔ والسلام على من اتبع الهدى راقم میرزاغلام احمد عفی اللہ عنہ قادیان گورداسپور ہماری نئی تالیفات ست بچین آریہ دھرم