ضیاءالحق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 286 of 581

ضیاءالحق — Page 286

روحانی خزائن جلد ۹ ۲۸۶ ضیاءالحق کی نظر کے سامنے ہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ صرف مذہبی حمایت اور بے جا تعصب سے ہمیں سچا ٹھہرا دو اور عیسائیوں اور ان کے ہم مادہ نیم عیسائی مولویوں کو جھوٹا قرار دو ۲۸ بلکہ مقدمات موجودہ پر ایک گہری اور عمیق نظر ڈالو پھر ان سے وہ نتیجہ نکالو جو عقل اور انصاف کے پورے استعمال کے بعد نکلنا چاہیے ۔ ہم اس بات کو قبول کرتے اور مانتے ہیں کہ اگر آتھم صاحب اس پیشگوئی کے بعد اپنی جگہ پر استقامت کے ساتھ بیٹھے رہتے اور اپنی جابجا کی مجنونانہ گردش سے اپنی سراسیمگی اور خوف زدہ حالت کو ظاہر نہ کرتے اور یہ باتیں میعاد کے بعد منہ پر نہ لاتے کہ اس جماعت کے بعض لوگ تین دفعہ تین مختلف شہروں میں نیزوں اور تلواروں اور سانپوں کے ساتھ میرے احاطہ کوٹھی میں گھس آئے اور اپنے منہ سے رو رو کر یہ اقرار نہ کرتے کہ حقیقت میں میعاد کے اندر میں ڈرتا رہا۔ اور پھر قسم پر بلانے کے لئے بلا تو قف حاضر ہو جاتے تو بے شک ہم ہر ایک مخالف اور موافق کی نظر میں جھوٹے ٹھہرتے ۔ اور ہمارا آخری الهام که شرط رجوع کی پوری ہونے کی وجہ سے عذاب الہی ٹل گیا ایک بہانہ سا یا باطل تا ویل سب کو دکھائی دیتا۔ پیارے ناظرین! آپ لوگ جانتے ہیں کہ اس پیشگوئی میں بتصریح یہ شرط موجود تھی کہ اس حالت میں عذاب نازل ہوگا کہ حق کی طرف رجوع نہ کرے ۔ اور میں اس مضمون میں لکھ چکا ہوں کہ لفظ رجوع کھلے کھلے اسلام لانے کا ہم وزن اور ہم پا یہ نہیں بلکہ ادنی استعداد کا آدمی بھی جانتا ہے کہ کبھی یہ لفظ کھلے کھلے اسلام پر بولا جا سکتا ہے۔ اور کبھی جب انسان پوشیدہ طور پر کسی قدرا اپنی اصلاح کرے تب بھی وہ کہہ سکتا ہے کہ میں نے رجوع بحق کیا۔ اور پیشگوئیوں میں یہی قاعدہ قدیم سے