ضرورة الامام

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 518 of 630

ضرورة الامام — Page 518

روحانی خزائن جلد ۱۳ ۵۱۸ ضرورة الامام کمترین تاج الدین تحصیلدار بٹالہ مکرر آنکه مختار وکیل مرزا غلام احمد کو حضور کی عدالت میں حاضر ہونے کے لئے ۳ / ستمبر ۱۸۹۸ء کی تاریخ دی گئی ہے۔ تحریر تاریخ صدر۔ دستخط حاکم نقل حکم در میانی بصیغہ عذرداری ٹیکس اجلاسی ٹی ڈیکسن صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر گورداسپور مثل عذرداری انکم ٹیکس مسمی مرزا غلام احمد ولد غلام مرتضی ذات مغل سکنہ موضع قادیاں۔ تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور آج یہ کاغذات پیش ہو کر رپورٹ تحصیلدارصاحب سماعت ہوئی ۔ فی الحال یہ نشل زیر تجویز رہے۔ شیخ علی احمد وکیل اور مختار عذردار حاضر ہیں ۔ ان کو اطلاع دیا گیا۔ تحریر ۹۸-۳۹ دستخط حاکم نقل ترجمه حکم اخیر بصیغه عذرداری فیکس اجلاسی مسٹری ڈیکسن صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر ضلع گورداسپور ترجمه حکم یہ ٹیکس جدید تشخیص کی گئی ہے اور مرزا غلام احمد کا دعوی ہے کہ تمام اس کی آمدنی اس کے ذاتی کاروبار پر خرچ نہیں ہوتی۔ بلکہ اس فرقہ کے اخراجات پر صرف ہوتی ہے کہ جو اس نے قائم کیا ہے ۔ وہ تسلیم کرتا ہے کہ اس کے پاس اور جائیداد بھی ہے لیکن اس نے تحصیلدار کے سامنے بیان کیا کہ وہ آمدنی بھی کہ جواز قسم آمدنی اراضی و زراعت کی ہے اور زیر دفعہ ۵ (ب) مستثنیٰ ہے مذہبی اخراجات میں جاتی ہے۔ ہمیں اس شخص کی نیک نیتی پر شبہ کرنے کے لئے کوئی وجہ معلوم نہیں کرتے ۔ اور ہم اس کی آمدنی کو جواز چندہ ہا ہے وہ = /۵۲۰۰ روپیہ بیان کرتا ہے معاف کرتے ہیں ۔ کیونکہ زیر دفعہ (۵) (E) محض مذہبی اغراض کے لئے وہ صرف کی جاتی ہے۔ لہذا حکم ہوا کہ بعد تعمیل ضابطہ کا غذات ہذا داخل دفتر کئے جاویں۔ تحریر ۹۸-۹-۱۷ مقام ڈلہوزی ۔ دستخط حاکم اس جگہ ہم اصل انگریزی اخیر حکم کی نقل بھی معہ ترجمہ کر دیتے ہیں :۔