تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 34 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 34

روحانی خزائن جلد۱۷ ۳۴ گورنمنٹ انگریزی اور جہاد کام کے لئے روح ملی ہے اس لئے میں اپنی تمام جماعت کی طرف سے سب سے پہلے یہ درخواست کرنے والا ہوں کہ اس امتحان کے لئے دوسرے فریقوں کے مقابل پر میں طیار ہوں اور ساتھ ہی دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس گورنمنٹ کو ہمیشہ اقبال نصیب کرے جس کے زیر سایہ ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ ہم خدا کی طرف سے ہو کر ایسی درخواستیں خدا کا جلال ظاہر کرنے کے لئے کریں۔ والسلام۔ جولائی ۱۹۰۰ء الملتمس خاکسار مرزا غلام احمد از قادیاں مطبوعہ ضیاءالاسلام پرلیس قادیان