تحفۂ گولڑویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 340 of 615

تحفۂ گولڑویہ — Page 340

روحانی خزائن جلد۱۷ ۳۴۰ ڈی ڈی صفحہ ۱۷ میں یہ عبارت ہے۔ ان سب واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودیوں کو کس قدر مسیح کے آنے کا انتظار تھا وہ کس طرح مسیح کی جماعت میں داخل ہونے کے واسطے طیار تھے لیکن اُن کو مسیح کی آمد کے متعلق ایک دھوکا لگا ہوا تھا۔ انبیاء کی پیشگوئیوں کے غلط معنے سمجھ کر وہ یہ خیال کرتے تھے کہ مسیح قوموں کو فتح کرنے والا اور گذشتہ زمانہ کے جنگی سپہ سالاروں کی طرح اپنی قوم کی خاطر لڑائی کرے گا اور ظالموں کے پنجہ سے اُن کو چھڑائے گا جو کہ فلسفیوں کی طرح اُن پر حکمران تھے۔ المؤلف میرزا غلام احمد علی اللہ عنہ از قادیاں