تریاق القلوب — Page 543
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۴۳ تحفه غزنویه پھر آنکھیں کھولو اور دیکھو کہ میری ہی دعوت کے وقت میں آسمان پر رمضان میں خسوف کسوف عین حدیث کے موافق وقوع میں آیا اور میرے ہاتھ پر نٹوا کے قریب نشان ظاہر ہوا جن کے لاکھوں انسان گواہ ہیں جن کی تفصیل کتاب تریاق القلوب میں درج ہے کوئی طریق باقی نہیں رہا جس سے میں نے اتمام حجت نہیں کیا ۔ نفلی طور پر میں نے اتمام حجت کیا۔ عقلی طور پر میں نے اتمام حجت کیا۔ آسمانی نشانوں کے (۱۳) ساتھ میں نے اتمام حجت کیا اب اگر کچھ حیا ہے تو خود سوچ لو کہ کون شرمندہ اور خائب اور خاسر اور نا مراد رہا اور میں نے صرف اسی پر بس نہیں کی ۔ بارہا اشتہار دیئے کہ اگر آپ لوگوں میں کچھ سچائی ہے تو میرے مقابلہ پر آؤ قرآن سے دکھلاؤ یا حدیث سے دکھلاؤ کہاں لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے تھے اور پھر زندہ مع جسم عنصری آسمان پر سے اتریں گے ۔ میں تو اب بھی ماننے کو طیار ہوں اگر آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی لے کے معنے بجز مارنے اور ہلاک کرنے کے کسی حدیث سے کچھ اور ثابت کر سکو یا کسی آیت یا حدیث سے حضرت عیسی علیہ السلام کا مع جسم عنصری آسمان پر چڑھنا یا مع جسم عنصری آسمان سے اتر نا ثابت کر سکو ۔ یا اگر اخبار غیبیہ میں جو خدا تعالیٰ سے مجھ پر ظاہر ہوتی ہیں میرا مقابلہ کر سکو یا استجابت دعا میں میرا مقابلہ کر سکو یا تحریر زبان عربی میں میرا مقابلہ کر سکو یا اور آسمانی نشانوں میں جو مجھے عطا ہوئے ہیں میرا مقابلہ کر سکو تو میں جھوٹا ہوں ۔ آپ لوگ تو ان سوالات کے وقت مردہ کی طرح ہو گئے یہیں وجہ تو ہے کہ آپ لوگوں کو چھوڑ کر ہزار ہا نیک مرد اور عالم فاضل اس جماعت میں داخل ہوتے جاتے ہیں۔ اے عزیز! یہ اوباشانہ فضولیاں کچھ کام نہیں دے سکتیں ۔ کیا حق کے طالب ایسی بیہودہ باتوں سے رک سکتے ہیں ؟ یہ غزنی نہیں ۔ المائدة : ١١٨