تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 482 of 769

تریاق القلوب — Page 482

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۸۲ تریاق القلوب زبان سے مامـحـمـد الارسول پر ہوا تھا ۔ غرض یہ پیشگوئی ایک دور دراز زمانہ سے چلی آتی ہے کہ آخری کامل انسان آدم کے قدم پر ہوگا تا دائرہ حقیقت آدمیہ پورا ہو جائے ۔ اور اس پیشگوئی کو شیخ محی الدین ابن العربی نے فصوص الحکم میں فص شیث میں لکھا ہے اور دراصل یہ پیشگوئی فض آدم میں رکھنے کے لائق تھی مگر انہوں نے شیث کو الولد سر لابیہ کا مصداق سمجھ کر اسی کے فص میں اس کو لکھ دیا ہے ۔ ہم مناسب دیکھتے ہیں کہ اس جگہ شیخ کی اصل عبارت نقل کر دیں اور وہ یہ ہے و على قدم شيث يكون آخر مولود يولد من هذا النوع الانساني وهو حامل اسراره۔ وليس بعده ولد فى هذا النوع فهو خاتم الاولاد۔ وتولد معه اختُ له فتخرج قبله ويخرج بعدها يكون رأسه عند رجليها ۔ ويكون مولده بالصين ولغته لغت بلده۔ ويسرى العقم في الرجال والنساء فيكثر النكاح من غير ولادة۔ ويدعوهم الى الله فلا يجاب ، یعنی کامل انسانوں میں سے آخری کامل ایک لڑکا ہوگا جو اصل مولد اس کا چین ہوگا ۔ میہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ قوم مغل اور ترک میں سے ہوگا اور ضروری ہے کہ عجم میں سے ہوگا نہ عرب میں سے اور اس کو وہ علوم اور اسرار دئیے جائیں گے جو شیث کو دیئے گئے تھے اور اس کے بعد کوئی اور ولد نہ ہوگا اور وہ خاتم الا ولا د ہو گا ۔ یعنی اس کی وفات کے بعد کوئی کامل بچہ پیدا نہیں ہوگا ۔ اور اس فقرہ کے یہ بھی معنے ہیں کہ وہ اپنے باپ کا آخری فرزند ہوگا اور اُس کے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہو گی جو اس سے پہلے نکلے گی اور وہ اُس کے بعد نکلے گا۔ اُس کا سراُس دختر کے پیروں سے ملا ہوا ہوگا ۔ یعنی دختر معمولی طریق سے پیدا ہوگی کہ پہلے سر نکلے گا اور پھر پیر اور اُس کے