تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 409 of 769

تریاق القلوب — Page 409

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۰۹ تریاق القلوب اچھا نہیں ۔ دیکھو صفحہ دو سطر ۵ و ۶ ۔ اشتہا ر ۲۴ رمئی ۱۷ ء مطبع ضیاء الاسلام قادیاں۔ پھر میں نے اس اشتہار کے صفحہ ۲ سطر 9 کے مطابق اس ترک کو نصیحت دی اور اشارہ سے اُس کو یہ سمجھایا کہ اس کشف کا اوّل نشانہ تم ہو اور تمہارے حالات الہام کے رو سے اچھے معلوم نہیں ہوتے ۔ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔ چنانچہ یہی لفظ کہ " تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ‘ اس اشتہار کے صفحہ ۲ سطر 9 میں ابتک موجود ہے جو سفیر مذکور کو مخاطب کر کے کہا گیا تھا ۔ پس یہ تقریر میری جو اس اشتہار میں سے اس جگہ لکھی گئی ہے دو پیشگوئیوں پر مشتمل تھی (۱) ایک یہ کہ میں نے اس کو صاف لفظوں میں سمجھا دیا کہ تم لوگوں کا چال چلن اچھا نہیں ہے اور دیانت اور امانت کی نیک صفات سے تم محروم ہو ۔ (۲) دوسرے یہ کہ اگر تیری یہی حالت رہی تو تجھے اچھا پھل نہیں ملے گا اور تیرا انجام بد ہوگا ۔ پھر میں نے صفحہ ۳ میں بطور پیشگوئی سفیر مذکور کی نسبت لکھا ہے اس کے لئے ( یعنی سفیر مذکور کے لئے ) بہتر تھا کہ میرے پاس نہ آتا ۔ میرے پاس سے ایسی بدگوئی سے واپس جانا اس کی سخت بد قسمتی ہے ۔ دیکھو صفحہ ۳ سطر نمبر ا ۔ اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء ۔ پھر اسی صفحہ کی سطر میں یہ پیشگوئی ہے ۔ اللہ جل شانه 19 جانتا ہے جس پر جھوٹ باندھنا لعنت کا داغ خریدنا ہے کہ اُس عالم الغیب نے مجھے پہلے سے اطلاع دے دی تھی کہ اس شخص کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے۔ پھر میں نے اشتہار ۲۵ / جون ۱۸۹۷ء کے صفحہ ۲ میں مذکورہ پیشگوئیوں کا اعادہ کر کے دسویں سطر سے سولہو میں سطر تک یہ عبارت لکھی ہے ۔ ”ہم نے گذشتہ اشتہارات میں ترکی گورنمنٹ پر بلحاظ اس کے بعض عظیم الدخل اور