تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 394 of 769

تریاق القلوب — Page 394

روحانی خزائن جلد ۱۵ حاشیہ پر وہ خبر درج ہے اور وہ یہ ہے:۔ ۳۹۴ د لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر آج جو ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ر ماہ رمضان ۱۳۱۰ھ سے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل مهیب شکل گویا اُس کے چہرہ پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا۔ میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں۔ ملائک شداد غلاظ میں سے ہے اور اُس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اُس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے جو تب میں نے اُس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھرام اور اُس دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا ہے ۔ مگر مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے ۔ ہاں یہ یقینی طور پر یا درہا ہے کہ وہ دوسرا شخص اُنہی چند آدمیوں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں اور یہ یکشنبہ کا دن اور بجے صبح کا وقت تھا فالحمد للہ علی ذالک“۔ حملا یہ اب تک معلوم نہیں کہ یہ شخص کون ہے ۔ منہ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اتوار کے دن لوگ صبح کو اُٹھتے ہی کہیں گے کہ اب لیکھرام دنیا میں کہاں ہے کیونکہ شنبہ کو لیکھرام مقتول ہوکر اور آتش سوزاں سے خاکستر ہوکر بے نام ونشان رہ جائے گا اور یکشنبہ کو اس کی زندگی کا تمام قصہ خواب و خیال ہو جائے گا۔ حریفے کہ در شنبه میداشت جاں بیک شنبه از وے نماند نشاں کجا هست امروز آں لیکھرام بیک شنبه گویند ہر خاص و عام