تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 171 of 769

تریاق القلوب — Page 171

روحانی خزائن جلد ۱۵ 121 تریاق القلوب اُن میں نہ ہو۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہو سکتا۔ اور کوئی الہام ہرگز قابل پذیرائی نہیں جب تک کہ اس میں الہی شوکت نہ ہو۔ اور الہی شوکت یہ ہے کہ فوق العادت اور عظیم الشان پیشگوئیاں جو الوہیت کی قدرت اور علم سے بھری ہوئی ہوں اس الہام میں پائی جائیں یا دوسرے الہاموں میں جو اسی شخص کے منہ سے نکلے ہوں۔ اور با ایں ہمہ یہ شرط بھی ہوگی کہ اس مجلس کے انعقاد سے دس دن پہلے بذریعہ چھپے ہوئے اشتہار کے مجھ کو خبر کر دی جائے کہ ان تینوں مقامات متذکرہ بالا میں سے فلاں مقام اور نیز فلاں تاریخ اور وقت اس کام کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔ اس اطلاع دہی کے اشتہار پر ہمیں معزز اور نامور علماء اور شہر کے رئیسوں کے دستخط ہونے چاہئیں تا ایسا نہ ہو کہ کوئی سفلہ محض ہنسی اور شرارت سے ایسا اشتہار شائع کر دئے اور نیز یہ ضروری ہوگا کہ اس دعا کے بعد اگر کوئی نشان پیشگوئی کی قسم میں سے کسی پر ظاہر ہوتو وہ پیشگوئی بذریعہ کسی اشتہار مطبوعہ کے شائع کر دی جائے۔ ہاں یہ کچھ ضروری نہیں کہ وہ کوئی نئی پیشگوئی ہو بلکہ اگر کوئی پرانی پیشگوئی ہو جو ابھی پوری نہ ہوئی ہو یا ایسی پیشگوئی ہو جو ہم نے عام طور پر لوگوں کو اس سے اطلاع نہ دی ہو تو ایسی پیشگوئی بھی لی جائے گی اور سب سے بہتر وہ پیشگوئی گئی جائے گی جو کسی دعا کے قبول ہونے پر خدا تعالی سے ملی ہو کیونکہ دعا کا قبول ہونا اول علامت اولیاء اللہ میں سے ہے۔ اب میں اس آیت پر اس رسالہ کو ختم کرتا ہوں کہ ربَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ آمين وَآخِرُ دَعْوَانَا أن الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ المؤلّف خاکسار مرزا غلام احمد از قادیاں یکم اگست ۱۸۹۹ء ہی کوئی قلمی محط ہمارے نام نہیں آنا چاہیے بلکہ اگر سیدھی نیت سے مقابلہ کا ارادہ ہو تو چھپا ہوا اطلاع نامہ جس پر میں معززین کی گواہی ہو بقید وقت اور تاریخ اور مقام اور تصریح نام شخص مقابل دس دن پہلے میرے نام آنا چاہیے ۔ منہ الاعراف : ٩٠