تحفۂ غزنویہ — Page 597
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۹۷ روئداد جلسه دعا کہ جس نے اپنی جماعت کے دلوں میں گورنمنٹ کی نسبت کچی محبت بٹھا دی ہے اور بارہا ﴿۵﴾ اپنی جماعت کو تحریر و تقریر ابتا کید فرمایا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی ایک رائی کے دانہ کے برابر بھی اپنی گورنمنٹ سے منافقانہ روش اختیار کرے گا وہ ہماری جماعت میں شمار نہیں ہوگا اور وہ خدا اور رسول کا نا فرمان ہوگا۔ کیونکہ ہم لوگ گورنمنٹ برطانیہ کی کسی ذاتی منافع یا کسی خود غرضی کی بنا پر تعریف و توصیف نہیں کرتے بلکہ از روئے مذہب اسلام ہم مامور ہیں کہ ہم نہایت صفائی باطن اور صدق دل سے عملاً وقولاً وفاداری کا ثبوت دیں۔ ہم کسی خطاب یا زمین یا جاگیر کے حاصل کرنے کے لیے منافقانہ چالیں یا خوشامد میں کرنی حرام سمجھتے ہیں چونکہ تقریر بجنسہ ذیل میں لکھی جاتی ہے اس لئے ہمیں زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں۔ خطبه جناب مسیح موعود عليه الصلوة والسلام جو بعد نماز عیدالفطر پڑھا گیا مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کا بہت شکر کرنا چاہیے جس نے اُن کو ایک ایسا دین بخشا ہے جو علمی اور عملی طور پر ہر ایک قسم کے فساد اور مکروہ باتوں اور ہر ایک نوع کی قباحت سے پاک ہے اگر انسان غور اور فکر سے دیکھے تو اُس کو معلوم ہوگا کہ ” واقعی طور پر تمام محامد اور صفات کا