تجلیاتِ الہٰیہ — Page 399
روحانی خزائن جلد ۲۰ نحمده ونصلی ۳۹۵ بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تجلیات الهیه رسوله الكريم دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں وو سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا پانچ زلزلوں کے آنے کی نسبت خدا تعالی کی پیشگوئی جس کے الفاظ یہ ہیں 66 چمک دکھلاؤں گا تم کو اس نشاں کی پنج بار * اس وحی الہی کا یہ مطلب ہے کہ خدا فرماتا ہے کہ محض اس عاجز کی سچائی پر گواہی دینے کیلئے اور محض اس غرض سے کہ تا لوگ سمجھ لیں کہ میں اُس کی طرف سے ہوں پانچ دہشت ناک زلزلے ایک دوسرے کے بعد کچھ کچھ فاصلہ سے آئیں گے تا وہ میری سچائی کی گواہی دیں اور ہر ایک میں اُن میں سے ایک ایسی چمک ہوگی کہ اس کے دیکھنے سے خدا یاد آ جائے گا اور دلوں پر اُن کا ایک خوفناک اثر پڑے گا اور وہ اپنی قوت اور شدت اور نقصان رسانی میں غیر معمولی ہوں گے جن کے دیکھنے سے انسانوں کے ہوش جاتے رہیں گے۔ یہ سب کچھ خدا کی غیرت کرے گی کیونکہ لوگوں نے وقت کو شناخت نہیں کیا اور خدا فرماتا ہے کہ میں پوشیدہ تھا مگر اب میں اپنے تئیں ظاہر کروں گا اور میں اپنی چمکار دکھاؤں گا اور اپنے بندوں کو رہائی سہو کتابت معلوم ہوتا ہے دنیا نے “ہونا چاہیے۔(ناشر)