سُرمہ چشم آریہ — Page 341
روحانی خزائن جلد ۲ ۳۲۷ شحنه حق بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده ونصلى آج کل مذہبی تحریکوں کی ایک پر جوش ہوا کے چلنے سے ان کو بھی مناظرہ و مجادلہ کا خیال ہو گیا ہے جن کی کھو پری میں بجز بخارات تعصب و عناد کے اور کسی قسم کی لیاقت نہیں ۔ یہ لوگ جب دیکھتے ہیں کہ ایک بندہ خدا فضل ایزدی سے قوت پا کر بد مذہبی اور بدعقیدگی کے دور کرنے کے لئے کھڑا ہو گیا ہے اور تائید ربانی نے اس کی تقریر اس کی تحریر اس کی زبان اس کے بیان میں کچھ ایسی تا شیر و برکت رکھی ہے کہ وہ ایک تیز آگ کی طرح جھوٹ کو بھسم کرتی جاتی ہے تب ان کی جانوں پر لرزہ پڑتا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ حق کا شعلہ ایسی ترقی پکڑ جائے کہ ہمارے نا پاک اصولوں اور عقیدوں کو جو مذہب کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں بالکل نیست و نابود کر دے ۔ تب یہ لوگ اول تو یہ سوچتے ہیں کہ کسی طرح گالیوں اور بد زبانیوں سے اس بچے ریفارمر اور مصلح کا مونہہ بند کیا جائے ۔ اور جب پھر اس پر کچھ اثر مترتب نہیں ہوتا تو پھر بہتانوں اور بے جا الزاموں سے یہ مطلب نکالنا چاہتے ہیں تا اگر وہ اپنے کام سے باز نہیں آتا تو لوگوں کو ہی اس پر بد اعتقاد کریں اور اس طرح اس کی کارروائی میں خلل انداز ہو جائیں پھر اگر یہ تدبیر بھی بے سود جاتی ہے تو آخر اس کی جان پر حملہ کرتے ہیں اور صفحہ تو اریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوگا کہ صد با صدیق اور راستباز ایسے ہی کور باطنوں کے ہاتھ سے تکالیف مذکورہ بالا اٹھا کر آخر کسی نابکار کے ہاتھ سے شہادت