سُرمہ چشم آریہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 317 of 548

سُرمہ چشم آریہ — Page 317

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۰۵ سرمه چشم آرید ۲۵۵۰ منہ پر لاتا ہے جن پر یقین کرنے کے لئے کوئی قطعی دلیل اس کے ہاتھ 100 میں نہیں اور نہ اس کا دل نوریقین سے بھرا ہوا ہے بلکہ سراسر ضد اور طرفداری اور نا خدا ترسی سے ایسی باتیں بناتا ہے جن پر اس کا دل قائم نہیں اس پر تو اے قادر کبیر ایک سال تک کوئی اپنا عذاب نازل کر اور اس کی پردہ دری کر کے جو شخص حق پر ہے اس کی مددفرما اور لعنت سے بھرے ہوئے دکھ کی مارا ایسے شخص کو پہنچا کہ جو دانستہ سچائی سے دور اور راستی کا دشمن اور راست باز کا مخالف ہے کیونکہ سب قدرت اور انصاف اور عدالت تیرے ہی ہاتھ میں ہے آمین یا رب العلمین فقط ۔ نمونه مضمون مباهله از طرف آریه صاحب فریق مخالف میں فلاں ابن فلاں قسم کھا کر اور حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اوّل سے آخر تک رساله شرمه چشم آریه کو پڑھ لیا اور اس کے دلائل کو بخوبی سمجھ لیا میرے دل پر اُن دلیلوں نے کچھ اثر نہیں کیا اور نہ میں ان کو سچ سمجھتا ہوں اور میں اپنے پر میشر کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ ویدوں میں لکھا ہے میں اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ میری روح اور