سچائی کا اظہار

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 98 of 502

سچائی کا اظہار — Page 98

روحانی خزائن جلد ۶ ۹۶ جنگ مقدس دوسرا پر چہ مباحثه ۲۳ مئی ۱۸۹۳ء رونداد آج پھر جلسہ منعقد ہوا۔ اور آج پادری جے ایل ٹھاکر داس صاحب بھی جلسہ میں تشریف لائے یہ تحریک پیش ہوئی اور باتفاق رائے منظور ہوئی کہ کوئی تحریر جو مباحثہ میں کوئی شخص اپنے طور پر قلمبند کرے قابل اعتبار نہ سمجھی جائے جب تک کہ اس پر ہر دو میر مجلس صاحبان کے دستخط نہ ہوں ۔ اس کے بعد 4 بجے ۳۰ منٹ او پر مرزا صاحب نے اپنا سوال لکھا نا شروع کیا اور ان کا جواب ختم نہ ہوا تھا کہ ان کا وقت گزر گیا۔ اور مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب اور میر مجلس عیسائی صاحبان کی طرف سے اجازت دی گئی کہ مرز صاحب اپنا جواب ختم کر لیں اور ۱۶ منٹ کے زائد عرصہ میں جواب ختم کیا بعد ازاں یہ قرار پایا کہ مقررہ وقت سے زیادہ کسی کو نہ دیا جائے ۔ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے آٹھ بجے 11 منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا۔ درمیان میں فہرست آیات کے پڑھے جانے کے متعلق تنازعہ میں صرف ہوا یعنی ۵ منٹ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب کے وقت میں ایزاد کئے گئے ۔ اور ۹ بجے 4 منٹ پر جواب ختم ہوا ۔ مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۷ منٹ پر جواب لکھا نا شروع کیا اور ۱۰ بجے ۲۷ منٹ پر ختم ہو گیا۔ اور بعد ازاں فریقین کی تحریروں پر میر مجلس صاحبان کے دستخط کئے گئے اور تحریر میں فریقین کو دی گئیں اور جلسہ برخاست ہوا۔ دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی هنری مارٹن کلارک (پریزیڈنٹ ) غلام قادر فصیح ( پریزیڈنٹ ) از جانب عیسائی صاحبان از جانب اہل اسلام