سچائی کا اظہار

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 84 of 502

سچائی کا اظہار — Page 84

روحانی خزائن جلد ۶ ۸۲ سچائی کا اظہار پہنچنے ہمارے رجسٹری شدہ اشتہارات کے حاضر میدان مباہلہ نہ ہوئے تو یہی ایک پختہ دلیل اس بات پر ہوگی کہ وہ در حقیقت اپنے عقیدہ تکفیر میں اپنے تئیں کا ذب اور ظالم اور نا حق پر سمجھتے ہیں بالخصوص سب سے پہلے شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعة السنة کا فرض ہے کہ میدان میں مباہلہ کے لئے تاریخ مقررہ پر امرتسر میں آجاوے کیونکہ اس نے مباہلہ کے لئے خود درخواست بھی کر دی ہے اور یادر ہے کہ ہم بار بار مباہلہ کرنا نہیں چاہتے کہ مباہلہ کوئی بھی کھیل نہیں ابھی تمام مکفرین کا فیصلہ ہو جانا چاہیے پس جو شخص اب ہمارے اشتہار کے شائع ہونے کے بعد گریز کرے گا اور تاریخ مقررہ پر حاضر نہیں ہوگا آئندہ اس کا کوئی حق نہیں رہے گا کہ پھر کبھی مباہلہ کی درخواست کرے اور پھر ترک حیا میں داخل ہو گا کہ غائبانہ کا فر کہتا ہے۔ اتمام حجت کے لئے رجسٹری کرا کر یہ اشتہار بھیجے جاتے ہیں تا اس کے بعد مکفرین کو کوئی عذر باقی نہ رہے اگر بعد اس کے مکفرین نے مباہلہ نہ کیا اور نہ تکفیر سے باز آئے تو ہماری طرف سے ان پر حجت پوری ہوگئی۔ بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ مباہلہ سے پہلے ہمارا حق ہوگا کہ ہم مکفرین کے سامنے جلسہ عام میں اپنے اسلام کے وجوہات پیش کریں۔ والسلام على من اتبع الهدى۔ خاکسار المشتهر میرزا غلام احمد - ۳۰ رشوال ۱۳۱۵ (۱۹) اتمام حجت اگر شیخ محمد حسین بٹالوی دہم ذیقعد ۱۳۱۰ کو مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تو اسی روز سے سمجھا جائے گا کہ وہ پیشگوئی جو اس کے حق میں چھپوائی گئی تھی کہ وہ کافر کہنے سے تو بہ کرے گا پوری ہوگئی بالآ خر میں دعا کرتا ہوں کہ اے خداوند قدیر اس ظالم اور سرکش اور فسان پر لعنت کر اور ذلت کی مار اس پر ڈال جو اب اس دعوت مباہلہ اور تقرری شہر اور مقام اور وقت کے بعد مباہلہ کے لئے میرے مقابل پر میدان میں نہ آوے اور نہ کافر کافر کہنے اور سب اور تم سے باز آوے۔ آمین ثم آمین ۔ يا ايها المكفرون تعالوا الى امر هو سنة الله ونبيه لافحام المكفّرين المكذبين۔ فان توليتم فاعلموا ان لعنة الله على المكفّرين الذين استبان تخلفهم وشهد تخوفهم انهم كانوا كاذبين المشتهر مرزا غلام احمد قادیانی اس میں تمام علماء مکفرین کو بہ تقرری تاریخ دہم ذی قعد ۱۳۱۰ بمقام امرتسر مباہلہ کے لئے بلایا گیا ہے۔