سچائی کا اظہار — Page 82
روحانی خزائن جلد ۶ ۸۰ سچائی کا اظہار الاسلامية ميرزا غلام احمد فضائله تلوح كالكوكب في الأفاق للجاهل والعاقل ۱۴ بحر الندى الذى لا يرى له الساحل ومنبع العلوم و العطايا التي هي صافية المناهل۔ امید کہ کسی دوسرے موقعہ پر اس فاضل عرب کا قصیدہ اور مفصل خط بھی چھاپ دیا جائے گا۔ بالفعل بطور شہادت اسی قدر کافی ہے۔ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب وکیل ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و دیگر عیسائیان کا بصورت مغلوب ہو جانے کے مسلمان ہو جانے کا وعدہ ہم اس وقت مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب سابق اکسٹرا اسٹنٹ حال پنشنر رئیس امرتسر کا وہ وعدہ ذیل میں لکھتے ہیں جو انہوں نے بحیثیت وکالت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و عیسائیان جنڈیالہ مسلمان ہونے کے لئے بحالت مغلوبیت کیا ہے ۔ صاحب موصوف نے اپنے (۱۵) اقرار نامہ میں صاف صاف اقرار فرما دیا ہے کہ اگر وہ معقولی بحث کی رو سے پاکستی نشان کے دیکھنے سے مغلوب رہ جائیں تو دین اسلام اختیار کر لیں اور وہ یہ ہے:۔ نقل خط مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب ۹ رمئی ۱۸۹۳ء من مقام امرت سر جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان - بجواب جناب کے حجتہ الاسلام متعلق بندہ کے عرض ہے کہ اگر جناب یا اور کوئی صاحب کسی صورت سے بھی یعنی بہ تحدی معجزہ یا دلیل قاطع عقلی (1) تعلیمات قرآنی کو ممکن اور موافق صفات اقدس ربانی کے ثابت کر سکیں تو میں اقرار کرتا ہوں کہ مسلمان ہو جاؤں گا۔ جناب یہ سند میری اپنے ہاتھ میں رکھیں باقی منظوری سے مجھے معاف رکھیے کہ اخباروں میں اشتہار دوں ۔ دستخط ۔ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب