سچائی کا اظہار

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 63 of 502

سچائی کا اظہار — Page 63

روحانی خزائن جلد ۶ ۶۱ حجة الاسلام ان مضامین کا جن کی بابت مباحثہ ہونا ہے معقول انتظام کیا جائے ۔ فقط زیادہ سلام ۔ یہ نقل بطور اصل کے ہے۔ الراقم مسیحان جنڈیالہ مارٹن کلارک امرتسر ۔ دستخط انگریزی میں ہیں نقل خط جو مرزا غلام احمد صاحب کی طرف سے مسیحان جنڈیالہ کی طرف ۱ مئی ۱۸۹۳ ء کو رجسٹری کر کے بھیجا گیا بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ بخدمت مسیحان جنڈیالہ بعد ما وجب ۔ آج میں نے آپ صاحبوں کی وہ تحریر جو آپ نے میاں محمد بخش صاحب کو بھیجی تھی اول سے آخر تک پڑھی۔ جو کچھ آپ صاحبوں نے سوچا ہے مجھے اس سے اتفاق رائے ہے۔ بلکہ در حقیقت میں اس مضمون کے پڑھنے سے ایسا خوش ہوا کہ میں اس مختصر خط میں اس کی (۲۵) کیفیت بیان نہیں کر سکتا۔ یہ بات سچ اور بالکل سچ ہے کہ یہ روز کے جھگڑے اچھے نہیں اور ان سے دن بدن عداوتیں بڑھتی ہیں اور فریقین کی عافیت اور آسودگی میں خلل پڑتا ہے۔ اور یہ بات تو ایک معمولی سی ہے اور اس سے بڑھ کر نہایت ضروری اور قابل ذکر یہ بات ہے کہ جس حالت میں دونوں فریق مرنے والے اور دنیا کو چھوڑنے والے ہیں تو پھر اگر با قاعدہ بحث کر کے اظہار حق نہ کریں تو اپنے نفسوں اور دوسروں پر ظلم کرتے ہیں۔ اب میں دیکھتا ہوں کہ جنڈیالہ کے مسلمانوں کا ہم سے کچھ زیادہ حق نہیں بلکہ جس حالت میں خداوند کریم اور رحیم نے اس عاجز کو انہیں کاموں کے لئے بھیجا ہے تو ایک سخت گناہ ہوگا کہ ایسے موقعہ پر خاموش رہوں۔ اس لئے میں آپ لوگوں کو اطلاع دیتا ہوں کہ اس کام کے لئے میں ہی حاضر ہوں۔ یہ تو ظاہر ہے کہ فریقین کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کو اپنا اپنا مذہب بہت سے نشانوں کے ساتھ خدا تعالیٰ سے ملا ہے۔ اور یہ بھی فریقین کو اقرار ہے کہ زندہ مذہب وہی ہو سکتا ہے کہ جن دلائل پر اس کی صحت کی بنیاد ہے وہ دلائل بطور قصہ کے نہ ہوں بلکہ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے سارا پریل “ہونا چاہیے۔(ناشر)