ستارہ قیصرہ — Page 107
مسیح ہندوستان میں روحانی خزائن جلد ۱۵ طور پر تصور میں لانے سے ایک صادق کو یقین کامل ہوسکتا ہے کہ یہ تو میں جو افغان اور کشمیری اس ۱۰۵ ملک ہندوستان اور اس کے حدود اور نواح میں پائی جاتی ہیں دراصل بنی اسرائیل ہیں۔ اور ہم اس کتاب کے دوسرے حصہ میں انشاء اللہ زیادہ تر تفصیل سے اس بات کو ثابت کریں گے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے اس سفر دور دراز یعنی ہندوستان کے سفر کی علت غائی یہی تھی کہ تا وہ اس فرض سے سبکدوش ہو جائیں جو تمام اسرائیلی قوموں کو تبلیغ کا فرض ان کے ذمہ تھا جیسا کہ وہ انجیل میں اس بات کی طرف اشارہ بھی کر چکے ہیں۔ پس اس حالت میں یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ وہ ہندوستان اور کشمیر میں آئے ہوں۔ بلکہ تعجب اس بات میں ہے کہ بغیر ادا کرنے اپنے فرض منصبی کے وہ آسمان پر جا بیٹھے ہوں۔ اب ہم اس حصہ کو ختم کرتے ہیں۔ وَالسّلَام عَلَى مَنِ اتَّبع الهُدَىٰ المؤلف سار میرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان ضلع گورداسپور