سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 397 of 494

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب — Page 397

صفحہ ۲۹۲، ۲۹۳۔اے مخلصان جماعت اور دوستوں کے گروہ ! خدا آپ کو جزائے خیر دے۔آپ موسم کی گرمی کی تکالیف اور سفر کی مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے میرے پاس قادیان میں اس غرض سے پہنچے ہو تا جشن جوبلی کی تقریب کے موقع پر اپنے بھائیوں کے اجتماع کے ساتھ خدا تعالیٰ کا شکر بجا لاؤ اور ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کے لئے دنیا و دین کی خیر کے لئے دعا کرو میں جانتا ہوں کہ ان تکالیف کا سبب اور یہ کہ اس جلسہ کے انعقاد کے لئے تم نے باہم چندہ فراہم کیا تا کہ آپ جلسہ کی کارروائی کو عمل میں لاؤ۔ان سب چیزوں کا سبب اخلاص اور محبت کے سوا کچھ نہیں۔پس میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کو ان تکالیف کا اجر دے جو تم نے محض اس کی رضا کے حصول کے لئے برداشت کی ہیں۔اے دوستو ! تم جانتے ہو کہ ہم نے قیصرہ ہند کے اس پرسعادت دور میں کیا کیا آرام پائے ہیں اور پا رہے ہیں اور کس قدر امن و عافیت میں اپنی زندگی گزاری ہے اور گزار رہے ہیں۔پس انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اس ملکہ مبارکہ کے لئے تہہ دل سے دعا کریں کیونکہ جو کوئی بھی اپنے محسنوں کا شکر ادا نہیں کرتا گویا وہ خدا کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔پس میں یہ دعائیں کرتا ہوں آپ آمین کہیں۔اے قادر و توانا خدا ! تو اس ملکہ سے نیکی کا ایسا سلوک کر جیسا کہ اس نے ہم سے کیا اور ظالموں کے شر سے اسے محفوظ رکھ۔اے قادر و توانا خدا ! اس کے تخت کے پائے ہمیشہ اونچے رکھ اور مشکل امور میں اسے کامیابی عطا کر اور دنیا و دین حوادث سے اسے محفوظ رکھ اور اس کی عمر اور زندگی میں برکت دے۔اے قادر و توانا خدا ! اس کے دل میں اسلام کو داخل کر اور اسے اور اس کی اولاد کو مسیح کی پرستش سے جو کہ عاجز بندہ ہے نجات بخش اور مشرکوں کے گروہ سے اس کو باہر لے آ کہ سب قدرت تیرے ہاتھ میں ہے۔اے قادر و توانا ! اسے اس وقت تک وفات نہ دے جب تک کہ اسلام کے سیدھے رستے پر ثابت قدم نہ ہو جائے۔اے رب جلیل ! ہماری دعاؤں کو قبول فرما۔آمین صفحہ۳۷۳۔عیسائی ہو جا پھر جو چاہے کر