سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 326 of 494

سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب — Page 326

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۳۲۴ محمود کی آمین ہے چشمہ ہدایت جس کو ہو یہ عنایت یہ ہیں خدا کی باتیں ان سے ملے ولایت یہ نور دل کو بخشے دل میں کرے سرایت یہ روز ہے مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي قرآں کو یاد رکھنا پاک اعتقاد رکھنا فکر معاد رکھنا پاس اپنے زاد رکھنا ہے پیارے صدق و سداد رکھنا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِى اشعار حافظ احمد اللہ خان صاحب لبوں پر جسکے جاری یہ کلام پاک رحماں ہے رگ وریشہ میں اسکے نور اس خالق کا پنہاں ہے تعجب ہے کہ لوگوں کو کلام اللہ کے ہوتے ہوا د حرص نفسانی سے اے بی سی کا خفگان ہے ہے اس میں ذکر اگلوں کا خبر ہے اس میں پچھلوں کی خصومت میں اسی کا قول فیصل ہے یہ فرقاں ہے فتن جس وقت ہوتے ہیں اندھیری رات کی مانند یہ اس اندھیر میں مہر درخشاں ماہ تاباں ہے عرب کے وحشیوں کو کر دیا اس نے شہ دوراں عرب کیا کل زمانہ پر اسی کا فضل و احساں ہے حقائق اور معارف وہ امام وقت نے کھولے تغافل جس نے قرآں سے کیا تھا اب وہ حیراں ہے مقدم اسکے پڑھنے کو کرو تم سب کتابوں پر کہ ہراک خیر و برکت کا یہیں موجود ساماں ہے ہوا باہر جو قرآں کا عمل اس پر کیا جس نے بلا شک دو جہاں میں وہ بڑا محمود انساں ہے یہیں کھلتے ہیں عقدے آکے قرآں اور حدیثوں کے وہ آئے قادیاں میں جسکے دل میں کوئی ارماں ہے اشتہار کتب : - مفصلہ ذیل کتب بھی علاوہ اس رسالہ کے مشتہر کے پاس برائے فروخت موجود ہیں جو بذریعہ وی پی یا پیشگی قیمت نقد آنے پر روانہ کی جاتی ہیں۔ ایقاظ النائمین، شہادة القرآن، نور القرآن حصہ ۱، رساله ست بچن ، آر یہ دھرم ۔ پچاس ۲ درخواستوں کے آنے پر بارثانی طبع کرایا جاوے گا۔ دس کی درخواستیں آچکی ہیں ۔ المشـ ڈاکٹر عباداللہ ایم۔ فیکٹر جیل سنگھ امرتسر