سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 38 of 494

سراجِ منیر — Page 38

سراج منیر روحانی خزائن جلد ۱۲ الا قول البشر و اعانه عليه قوم آخرون قل هاتوا برهانكم ان كنتم صادقين ۔ هذا من رحمة ربك يتم نعمته عليك ليكون آية للمومنین یعنی مخالف کہیں گے ۳۴ کہ یہ تو انسان کا قول ہے اور اور لوگوں نے اس کی مدد کی ہے۔ کہہ اس پر دلیل لا ؤ اگر تم سچے ہو یعنی مقابلہ کر کے دکھلاؤ بلکہ یہ خدا کی رحمت سے ہے۔ تا وہ اپنی نعمت تیرے پر پوری کرے اور تا مومنوں کے لئے نشان ہو یعنی تیری سچائی پر یہ ایک نشان ہوگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوائیے اس عرصہ میں بہت ہی عمدہ عمدہ کتا بیں زبان عربی میں بالتزام محاسن ادب و بلاغت و فصاحت اس عاجز نے لکھیں اور مخالفین کو ان کے مقابلہ کیلئے ترغیب دلائی یہاں تک کہ پانچ ہزار روپیہ تک انعام دینا کیا اگر وہ نظیر بنا سکیں لیکن وہ بمقابل ان کتابوں کے کچھ بھی لکھ نہ سکے سواگر یہ خدا تعالی کا فعل نہ ہوتا تو صد ہا کتا ہیں مقابلہ پر لکھی جاتیں۔ خصوصاً اس حالت میں کہ جبکہ اپنے صدق و کذب کا مدار انہیں پر رکھا گیا تھا اور صاف لفظوں میں کہہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ اس نشان کو بالمقابل کسی تالیف کے پیش کرنے سے تو سکیں تو ہمارا دعویٰ جھوٹا ٹھہرے گا لیکن وہ لوگ مقابلہ سے بالکل عاجز رہے اور ایسا ہی وہ پادری صاحبان جواد فی ادنیٰ جاہل مرتد کا نام مولوی رکھ دیتے ہیں اس مقابلہ اور معارضہ سے ایسے عاجز ہوئے جو اس طرف انہوں نے مونہ بھی نہیں کیا اور اس پیشگوئی میں کمال یہ ہے کہ یان عربی کتابوں کے وجود سے سولہ سترہ برس پہلے لکھی گئی۔ کیا انسان ایسا کر سکتا ہے؟!! بارھویں پیشگوئی جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۳۸ اور ۲۳۹ میں لکھی ہے علم قرآن ہے اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تجھ کو علم قرآن دیا گیا ہے ایسا علم جو باطل کو نیست کرے گا۔ اور اسی پیشگوئی میں فرمایا کہ دو انسان ہیں جن کو بہت ہی برکت دی گئی ۔ ایک وہ معلم جس کا نام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ایک یہ متعلم یعنی اس کتاب کا لکھنے والا ۔ اور یہ اس آیت کی طرف بھی اشارہ ہے جو قرآن شریف میں اللہ جل شانه اسی پیشگوئی کا موید براہین احمدیہ کا وہ الہام ہے جہاں لکھا ہے یا احمد فاضت الرحمة علی شفتیک یعنی اے احمد تیرے لبوں پر رحمت جاری کی گئی ہے یعنی فصاحت بلاغت ۔ منہ