سراجِ منیر — Page xxx
ہیں۔۔۔۔موجودہ وقت میں بھی میری قوم کے اور یورپ کے کئی لوگ اسلام اختیار کر چکے ہیں۔اور کہا جا سکتا ہے۔'The Islamisation of Europe to be said to have begun' (on Getting married) کہ یورپ کے اسلامی بننے کا آغاز ہو چکا ہے۔‘‘ اﷲ اکبر! آج سے ستّر سال پہلے حضرت بانئ جماعت احمدیہ کی کہی ہوئی بات پوری ہو گئی۔’’کہ وہ وقت دُور نہیں کہ جب تم فرشتوں کی فوجیں آسمان سے اُترتی اور ایشیا اور یورپ اور امریکہ کے دلوں پر نازل ہوتی دیکھو گے۔‘‘ (فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد۳ صفحہ ۱۳ حاشیہ) اور ۱۸۹۷ء میں کی ہوئی پیشگوئی پوری ہونے کے آثار نمودار ہو گئے ہیں۔اور مسیح کی الوہیت اور اس کے آسمان سے نازل ہونے کے عقیدہ سے لوگوں نے بیزاری کا اظہار شروع کر دیا ہے۔اور حضرت بانئ جماعت احمدیہ علیہ السلام کی پیشگوئی مندرجہ تذکرۃ الشہادتین کا پورا ہونا یقینی ہو گیا ہے کہ ’’ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہو گی کہ عیسیٰ ؑ کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہو گا اور ایک ہی پیشوا۔مَیں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ ۶۷) سچ ہے جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے اے ہمارے قادر توانا، واحد و یکتا خدا! تُو جھوٹے معبودوں کی زندگی پر جلد موت وارد کر اور اسلام کی کامل فتح کا دن جلد لا۔آمین۔خاکسار جلال الدین شمس۔ربوہ