سراجِ منیر — Page xix
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہٖ الکریم تعارف (از حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس) یہ روحانی خزائن کی بارھویں جلد ہے جو سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتب سراج منیر، استفتاء، حجۃ اللہ، تحفہ قیصریہ، محمود کی آمین اور سراج الدین کے چار سوالوں کے جواب پر مشتمل ہے۔مشتمل برنشانہائے قدیر مئی ۱۸۹۷ ء میں چھپ کر شائع ہوئی۔حضرت اقدس علیہ السلام نے اس کتاب میں ان ۳۷ زبردست پیشگوئیوں کا ذکر فرمایا ہے جو آپؑ نے اﷲ تعالیٰ سے الہام و وحی پا کر اُن کے وقوع سے کئی سال پہلے شائع فرما دی تھیں۔اور اس میں آتھم و لیکھرام سے متعلّقہ پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا خاص طور پر تفصیل سے ذکر فرمایا ہے۔اور آپؑ نے اِس کتاب کے آخر میں وہ خط و کتابت بھی درج فرمائی ہے جو آپؑ کے اور حضرت خواجہ غلام فرید صاحبؒ آف چاچڑاں شریف کے مابین ہوئی تھی اور حضرت خواجہ صاحبؒ نے اپنے ان خطوط میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے نہایت اخلاص اور ارادت کا اظہار کیا ہے۔استفتاء یہ رسالہ ۱۲؍ مئی ۱۸۹۷ ء کو لکھا گیا۔اِس کے لکھنے کی غرض آریہ قوم کی اس افترا پردازی کا جواب دینا تھا کہ لیکھرام نعوذ باﷲ آپ کی سازش سے قتل ہوا ہے۔اس رسالہ میں پیشگوئی متعلقہ لیکھرام پر مفصّل بحث کی