شحنۂِ حق

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 391 of 548

شحنۂِ حق — Page 391

روحانی خزائن جلد ۲ ۳۷۷ شحنه حق اب ہم اس موقع پر ان چند آریہ صاحبوں کا نام درج کرتے ہیں جو ہماری بعض الہامی پیش گوئیوں کے گواہ ہیں ۔ یوں تو ظاہر ہے کہ آج کل بباعث ایک تعصبی آگ کے بھڑکنے کے جو آریوں کو پیروں سے لے کر دماغ تک جلا رہی ہے ایسی اس قوم کی ایک دفعہ حالت بدل گئی ہے کہ اگر کسی قدر شریف آدمی بھی ان میں ہیں تو وہ بھی کھڑ پنچوں کے شور و غوغا کے خوف سے دبے بیٹھے ہیں ۔ کیونکہ ایمانی قوت تو رکھتے ہی نہیں کہ تا ان بک بک کرنے والوں کی لعن وطعن کی کچھ پروا نہ رکھیں بلکہ ایک ہی دھمکی سے مثلاً اسی قدر کہنے سے کہ برادری سے نکالے جاؤ گے لڑکے لڑکیاں بیا ہی نہیں جائیں گی ۔ رشتے ناطے سب چھوٹ جائیں گے لالہ صاحبوں کے رنگ زرد اور بدن پر لرزہ شروع ہو جاتا ہے اور پھر تو وہ حالت ہو جاتی ہے کہ جس قدر کسی مسلمان پر تہمت بہتان الزام لگانا چاہیں یا جو کچھ افترا پردازوں کی طرف سے اشتہار وغیرہ کے چھپوانے کی تجویز ہو جھٹ پٹ دستخط کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں اسی ترکیب سے آج کل قادیان کے ہند و اشتہارات جاری کر رہے ہیں ۔ ایں نہ از خود هست جوش جان شان دست کھڑ پہنچاں کشد دامان شان غرض یہ لوگ جو سراسر افترا کے طور پر اشتہارات جاری کرتے رہتے ہیں اور پھر ان میں اکثر گندے لفظ اور گالیاں بھی دیتے ہیں تو دراصل اس کا یہی باعث ہے کہ وہ اپنے خواہ نخواہ کے جمعداروں پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم بچے دل سے مسلمانوں کے ذاتی دشمن ہیں اور