شحنۂِ حق — Page 370
۲۲ روحانی خزائن جلد ۲ ۳۵۶ شحنه حق در اصل دعوئی ہی فاسد ہے کیونکہ مشاہدہ کے رو سے فقط اتنا مسلم ہے کہ بچہ به سبب زندہ اور جاندار ہونے کے غذا کا طالب ہوتا ہے لیکن یہ ہرگز نہیں مانا جا سکتا که خواهد نخواہ ماں کے پستان ہی کی طرف دوڑے بلکہ بہ ہداہت ثابت ہے کہ اس وقت وہ ایک سادہ نفس ہوتا ہے اور جس عادت پر وہ لگا دیا جائے اسی پر لگ جاتا ہے اور اسی کو پختہ طور پر پکڑ لیتا ہے مثلاً اگر بچہ کو پیدا ہونے کے بعد یتی سے یا نلی سے دودھ پلانا شروع کر دیں تو فی الفور اسی طرح سے پینا شروع کر دیتا ہے پھر ممکن نہیں کہ بآسانی ماں کے پستان کی طرف رخ بھی کریں مگر شاید بڑی مشقت اور مصیبت کے بعد پہلی عادت کو چھوڑے اور دوسری عادت کو پکڑے ۔ یہ تو سچ ہے کہ پیدا ہونے کے بعد غذا کی طرف بچہ کی خواہش جنبش کرتی ہے مگر وہ خواہش فقط در داشتہا سے پیدا ہوتی ہے نہ کسی اور سبب سے اور تجارب روز مرہ صاف اور صریح شہادت دیتے ہیں کہ انسان یا حیوان یا کسی پرند یا کسی کیڑے مکوڑے کا پیدا ہونے کے بعد اپنی غذا کی طرف توجہ کرنا حقیقت میں ایک میل طبعی ہے جو حکیم مطلق نے اپنی حکمت کا ملہ کی وجہ سے ہر ایک جاندار میں بلکہ نباتات و جمادات کی فطرت میں بھی رکھی ہوئی ہے تا وہ بالطبع اپنی اس غذا کے طالب ہوں جو ان کے مناسب حال ہے۔ اسی وجہ سے ہر یک چیز اپنے اپنے طور پر جو اس کے وجود کی بناوٹ میں مقرر کیا گیا ہے تحصیل غذا کے لئے میل کرتی ہے اور جیسے ایک بچہ انسان یا حیوان کا غذا کو حاصل کرنا چاہتا ہے ایسا ہی درختوں اور بوٹیوں کی جڑھیں بھی تخمی حالت سے آگے قدم رکھتی ہیں اور