سَت بچن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 289 of 550

سَت بچن — Page 289

روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۸۹ ست بچن لئے اپنی جان دی ہو یا شیاطین کو گناہ سے باز رکھا ہو اگر ایسا کوئی انتظام نہیں ہوا تو اس سے ثابت (۱۶۵) ہوتا ہے کہ عیسائیوں کا خدا اس بات پر ہمیشہ راضی رہا ہے جو شیاطین کو جو عیسائیوں کے اقرار سے بنی آدم سے بھی زیادہ ہیں ہمیشہ کی جہنم میں جلا وے پھر جبکہ ایسے کسی بیٹے کا نشان نہیں دیا گیا تو اس صورت میں تو عیسائیوں کو اقرار کرنا پڑا کہ ان کے خدا نے شیاطین کو جہنم کیلئے ہی پیدا کیا ہے۔ غرض بیچارے عیسائی جب سے ابن مریم کو خدا بنا بیٹھے ہیں بڑی بڑی مصیبتوں میں پڑے ہوئے ہیں کوئی ایسا دن نہیں ہوگا کہ خود انہیں کی روح اُن کے اس اعتقاد کونفرت سے نہیں دیکھتی ہوگی۔ پھر ایک اور مصیبت اُن کو یہ پیش آئی ہے کہ اس مصلوب کی علت غائی عند اتحقیق کچھ ثابت نہیں ہوتی اور اُس کے صلیب پر کھینچے جانے کا کوئی شمرہ پایہ ثبوت نہیں پہنچتا کیونکہ صورتیں صرف دو ہیں۔ (۱) اول یہ کہ اس مرحوم بیٹے کے مصلوب ہونے کی علت غائی یہ قرار دیں کہ تا اپنے ماننے والوں کو گناہ کرنے میں دلیر کرے اور اپنے کفارہ کے سہارے سے خوب زور شور سے فسق و فجور اور ہر ایک قسم کی بدکاری پھیلا دے سو یہ صورت تو بید است نامعقول اور شیطانی طریق ہے اور میرے خیال میں دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا کہ اس فاسقانہ طریق کو پسند کرے اور ایسے کسی مذہب کے بانی کو نیک قرار دے جس نے اس طرح پر عام آدمیوں کو گناہ کرنے کی ترغیب دی ہو بلکہ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس طرح کا فتویٰ وہی لوگ دیتے ہیں جو درحقیقت ایمان اور نیک چلنی سے محروم رہ کر اپنے اعراض نفسانی کی وجہ سے دوسروں کو بھی بدکاریوں کے جنم میں ڈالنا چاہتے تھے اور یہ لوگ در حقیقت اُن نجومیوں کے مشابہ ہیں جو ایک بقیہ فرمایا کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے غرض ہر ایک انسان کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے اور مطہر اور مقرب انسان کا نوٹ شیطان ایمان لے آتا ہے مگر افسوس کہ یسوع کا شیطان ایمان نہیں لا سکا بلکہ الٹا اُس کو گمراہ کرنے کی فکر میں ہوا اور ایک پہاڑی پر لے گیا اور دنیا کی دوستیں دکھلائیں اور وعدہ کیا کہ سجدہ کرنے پر یہ تمام دولتیں دے دوں گا اور شیطان کا یہ مقولہ حقیقت میں ایک بڑی پیشگوئی تھی اور اس بات کی طرف اشارہ بھی تھا کہ جب عیسائی قوم اُس کو سجدہ کرے گی تو دنیا کی تمام دولتیں اُن کو دی جاویں گی سوایسا ہی ظہور میں آیا جن کے پیشوا نے خدا کہلا کر پھر شیطان کی پیروی کی یعنی اُس کے پیچھے ہولیا اُن کا شیطان کو سجدہ کرنا کیا بعید تھا غرض عیسائیوں کی دولتیں در حقیقت اُسی سجدہ کی وجہ سے ہیں جو انہوں نے شیطان کو کیا اور ظاہر ہے کہ شیطانی وعدہ کے موافق سجدہ کے بعد عیسائیوں کو دنیا کی دولتیں دی گئیں۔ منه