روئداد جلسۂ دعا — Page 649
۔جاہل مسجد میں بیٹھ کر ہم پر ملامت کرتا ہے باوقار شاہان کی خیر خواہی کی وجہ سے۔ہم ان سگ سیرت کے بھونکنے سے نہیں ڈرتے بلکہ نفاق اور برے اخلاق سے ہمیں شرم، حیا اور عار ہے۔ہم خدا سے ہندوستان کے بادشاہ کی نیک بختی چاہتے ہیں اور ایسے دنیاوی ناپاک طبع لوگوں سے ہمارا کیا کام؟۔اے الہ الناس ہردم تیری پناہ مانگنی چاہیے اس جانی دشمن کے ضرر سے جو سانپ کی طرح ہوتا ہے۔اے ملک و عالم خدا اور صادقوں کی (جائے) پناہ راستبازوں کی زمین پر رحمت کے بادل کو برسا دے۔وہ خبیث لوگ جو حق سے اپنا منہ موڑتے ہیں ان کے سروں پر ایسی آگ گرے گی جو ناپاکوں کی جڑ کو اکھیڑ ڈالے گی۔میری پریشان حالی پر نظر فرما اور اپنی عنایات سے نواز (اور) امام عالم کے عشق کی شراب سے مجھے مخمور کردے۔وہ قادیانی مسیح جو خیر الوراء کا عاشق ہے اس کی جان پر ہر دو جہانوں میں خدا تعالیٰ کی رحمت ہو