روئداد جلسۂ دعا

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 625 of 769

روئداد جلسۂ دعا — Page 625

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۵ رونداد جلسه دعا بسر کرنا گناہ عظیم بجھتی ہے توجہ دلائی کہ سب لوگ تہ دل سے اپنی مہربان گورنمنٹ کے لئے دعا (۳۳) کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس جنگ میں جو ٹرانسوال میں ہو رہی ہے فتح عظیم بخشے اور نیز یہ بھی کہا کہ حق اللہ کے بعد اسلام کا اعظم فرض ہمدردی خلائق ہے اور بالخصوص ایسی مہربان گورنمنٹ کے خادموں سے ہمدردی کرنا کا رثواب ہے جو ہماری جانوں اور مالوں اور سب سے بڑھ کر ہمارے دین کی محافظ ہے۔ اس لئے ہماری جماعت کے لوگ جہاں جہاں ہیں اپنی توفیق اور مقدور کے موافق سرکار برطانیہ کے اُن زخمیوں کے واسطے جو جنگ ٹرانسوال میں مجروح ہوئے ہیں چندہ دیں۔ لہذا بذریعہ اشتہار هذا اپنی جماعت کے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر ایک شہر میں فہرست مکمل کر کے اور چندہ کو وصول کر کے یکم مارچ سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کے پاس بمقام قادیان بھیج دیں کیونکہ یہ ڈیوٹی ان کے سپرد کی گئی ہے۔ جب آپ کاروپیہ معہ فہرستوں کے آجائے گا تو اس فہرست چندہ کو اُس رپورٹ میں درج کیا جائے گا جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے ہماری جماعت اس کام کو ضروری سمجھ کر بہت جلد اس کی تعمیل کرے۔ والسلام رام میرزا غلام احمد از قادیان ۱۰ فروری ۱۹۰۰ء خوشخبری ۱۰ / فروری کے اشتہار میں یہ خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ روئیداد کے ساتھ فہرست اسمائے چندہ دہندگان شائع کی جائے گی لیکن چونکہ روئیداد کی ضخامت بڑھ گئی ہے لہذا حضرت امام همام بادی انام مناسب نہیں سمجھتے کہ فہرست شائع کی جائے ۔ بڑی رقوم صرف معدودے چند اصحاب کی طرف سے موصول ہوئی ہیں اور باقی بہت قلیل رقوم ہیں چنانچہ بڑی سے بڑی رقم مانے کی ہے جو نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کی طرف سے آئی ہے اور چھوٹی سے چھوٹی رقم ۳ پائی تک ہے۔ چونکہ حضرت اقدس جناب مسیح موعود عليه الصلوة والسلام روپے کے بھیجنے میں