روئداد جلسۂ دعا — Page 604
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۰۴ رونداد جلسه دعا ۱۲ ایما فرمایا ہے تا کہ اس مجازی اور مشہو د سلسلہ شکر گزاری سے حقیقی رب و ہادی کی شکر گزاری میں قدم اُٹھا ئیں ۔ اسی راز کے حل کی یہ کلید ہے کہ اس سورہ شریفہ کو ربّ الناس سے شروع فرمایا ہے ۔ الله الناس سے آغا ز نہیں کیا ۔ چونکہ مرشد روحانی خدا تعالیٰ کے منشاء کے موافق اس کی توفیق و ہدایت سے تربیت کرتا ہے اس لئے وہ بھی اسی میں شامل ہے پھر دوسرا ٹکڑا اس میں ملک الناس ہے یعنی تم پناہ مانگوخدا کے پاس جو تمہا را با دشاہ ہے ۔ یہ ایک اور اشارہ ہے تا لوگوں کو متمدن دنیا کے اصول سے واقف کیا جاوے اور مہذب بنایا جاوے۔ حقیقی طور پر تو اللہ تعالیٰ ہی بادشاہ ہے مگر اس میں اشارہ ہے کہ ظلی طور پر بادشاہ ہوتے ہیں اور اسی لئے اس میں اشارہ ملک وقت کے حقوق کی نگہداشت کی طرف بھی ایما ہے ۔ یہاں کا فر اور مشرک اور موحد بادشاہ یعنی کسی قسم کی قید نہیں بلکہ عام طور پر ہے خواہ کسی مذہب کا بادشاہ ہو ، مذہب اور اعتقاد کے حصے جدا ہیں۔ قرآن میں جہاں جہاں خدا نے محسن کا ذکر فرمایا ہے وہاں کوئی شرط نہیں لگائی کہ وہ مسلمان ہو اور موحد ہو اور فلاں سلسلہ کا ہو بلکہ عام طور پر محسن کی نسبت ذکر ہے ۔ خواہ وہ کوئی مذہب رکھتا ہو اور پھر خدا تعالیٰ اپنے کلام پاک میں محسن کے ساتھ احسان کرنے کی سخت تاکید فرماتا ہے جیسے آیت ذیل سے ہویدا ہے:۔ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ کیا احسان کا بدلا احسان کے سوا بھی ہوسکتا ہے الرحمن : ٦١