روئداد جلسۂ دعا — Page 602
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۰۲ رونداد جلسه دعا لا شریک ہے ۔ مگر اُس نے طفیلی طور پر بعض کو اپنے محامد میں شریک کر لیا ہے ۔ جیسے اس سورہ شریفہ میں بیان فرمایا ہے:۔ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ في مَلِكِ النَّاسِ ) الهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ اس میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی مستحق حمد کے ساتھ عارضی مستحق حمد کا بھی اشارۃ ذکر فرمایا ہے اور یہ اس لئے ہے کہ اخلاق فاضلہ کی تکمیل ہو ۔ چنانچہ اس سورہ میں تین قسم کے حق بیان فرمائے ہیں ۔ اوّل فرمایا کہ تم پناہ مانگو اللہ کے پاس جو جامع جمیع صفات کاملہ ہے۔ اور جو رب ہے لوگوں کا ۔ اور ملک بھی ہے اور معبود ومطلوب حقیقی بھی ہے۔ یہ سورہ اس قسم کی ہے کہ اس میں اصل تو حید کو تو قائم رکھا ہے مگر معا یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ دوسرے لوگوں کے حقوق بھی ضائع نہ کریں جو اِن اسماء کے مظہر ظلی طور پر ہیں ۔ ربّ کے لفظ میں اشارہ ہے کہ گو حقیقی طور پر خدا ہی پرورش کرنے والا اور تکمیل تک پہنچانے والا ہے لیکن عارضی اور ظلی طور پر دو اور بھی وجود ہیں جو ربوبیت ا الناس : ۲ تا ۷