پُرانی تحریریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 51 of 548

پُرانی تحریریں — Page 51

روحانی خزائن جلد ۲ پرانی تحریریں دہر یہ مذہب کی تردید سوال دہریہ: خدا کا اگر جسم نہیں ہے تو کیا چیز ہے؟ جواب: جسم اسے کہتے ہیں کہ وزن ہو سکے کہ اتنے سیر ہے یا اتنے من ہے اور مساحت ہو سکے کہ اتنا لمبا ہے یا اتنا چوڑا ہے۔ خدا ایک نور ہے جو سب نقصانوں سے پاک ہے۔ اللَّهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْاَرْضِ ۔ جب ہم روح کی طرف دیکھتے ہیں تو ہم کو یقین ہو جاتا ہے کہ دنیا میں ایسی بھی چیزیں ہوتی ہیں کہ جسم نہیں ہیں اور پھر موجود ہیں وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُصِرُونَ : ایک دلیل وجود خدا تعالیٰ پر یہ ہے کہ زمانہ کا ابتدا ضرور ایک ماننا پڑتا ہے کیونکہ اگر زمانہ کا ابتدا نہیں تو چاہے کہ بنی آدم تمام زمین کو روک لیں اور ایک کہنہ جگہ خالی نہ ہوئی حالانکہ حکیموں نے تجربہ کر کے تخمینہ لگا دیا ہے کہ ایک مرد اور ایک عورت سے سات ہزار برس تک تمام ربع مسکون بھر سکتا ہے۔ اگر سات ہزار برس سے زیادہ مدت گزرے تو اس کے واسطے کوئی اور زمین چاہیے۔ ہر ایک آدمی سوچ سکتا ہے کہ اس کی قوم کے کس قدر آدمی دنیا میں پہلے ہوئے ہیں مثلاً آج سے آٹھ سو برس سے مغول نام ایک شخص تھا جس کی اولاد قوم مغل ہے اب شمار کرو کہ اب کتنے مغل ہیں۔ اسی طرح کل عرصہ تین سو برس کا گزرا ہے که باوانا تک صاحب ایک شخص ہوا ہے اب اس کی اولاد ہزار ہا ہوئے ہیں۔ اس دلیل سے معلوم ہوا کہ دنیا کا ایک ابتدا ہے اور ایک انتہا ہے۔ابتدا اس سے ثابت ہوا کہ جیسا اوپر النور : ٣٦ الذاريات ٢٢