پیغام صلح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 489 of 567

پیغام صلح — Page 489

صفحه ۲۰ ترجمه فارسی عبارات ۔ درختوں کے سبز پتوں کا ہر ورق عقلمند آدمی کی نظر میں خدائے تعالیٰ کی معرفت کا دفتر ہے صفحه ۱۹۶ ۔ تونے اپنے آپ سے کیا کیا کہ ہمارے ساتھ کچھ کرے گا۔ بیچ تو یہ ہے کہ تجھ سے بچنا ہی واجب ہے صفحه ۲۰۲ ۔ جب تک کسی اللہ والے کا دل نہیں کڑھتا خدا کسی قوم کو ذلیل نہیں کرتا صفحه ۲۰۸ افغان قرآن کریم کے نصف پر عمل کرتے ہیں صفحه ۲۴۱ ۔ خبر دار خدا کی بردباری پر مت اتر انا وہ پکڑتا تو دیر سے ہے مگر سخت پکڑتا ہے صفحه ۲۴۹ ۔ تو اس راہ کے مردوں کو کینہ وبغض سے اندھا اور بہرہ ہو کر دیکھتا ہے ۔ تو نہیں جانتا کہ وہ کس طرح پر زندگی بسر کر رہے ہیں اور دنیا سے نہاں در نہاں ہو کر زندہ ہیں ۔ وہ اس جہاں پناہ کی راہ میں فدا ہیں اور اپنے دل ہتھیلی پر رکھے اور سر سے کلاہ اتارے ہوئے ہیں ۔ وہ غیروں کی گلی میں زخم خوردہ ہیں لیکن دنیا کی تحسین اور لعنت سے بے نیاز ہیں ۔ بیت المقدس کی طرح ان کا اندرونہ روشنی سے پر ہے اور بیرون دیوار کو خراب چھوڑ دیا ہے صفحه ۲۵۴ ۔جیسی کرنی ویسی بھرنی صفحه ۲۹۱ ۔ کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے