پیغام صلح — Page 480
۵۸ روحانی خزائن جلد ۲۳ ۴۸۰ یادداشتیں وَالْحَفِظُونَ لِحُدُودِ اللهِ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ - صفحه ۲۷۱- التوبه - الجزو نمبر 1 ( ترجمہ ) وہ لوگ خوش وقت ہیں جو سب کچھ چھوڑ کر خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں اور خدا کی پرستش میں مشغول ہوتے ہیں اور خدا کی تعریف میں لگے رہتے ہیں اور خدا کی راہ کی منادی کے لئے دنیا میں پھرتے ہیں اور خدا کے آگے جھکے رہتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں و ہی مومن ہیں جن کو نجات کی خوشخبری دی گئی ہے۔ صفحہ ۲۷۸ خدا نے اپنے قانون قدرت میں مصائب کو پانچ قسم پر منقسم کیا ہے یعنی آثار مصیبت کے جو خوف دلاتے ہیں۔ اور پھر مصیبت کے اندر قدم رکھنا۔ اور پھر ایسی حالت جب ۔۔ پیدا ہوتا ہے۔ اور پھر زمانہ تاریک مصیبت کا اور پھر صبح رحمت الہی کی ۔ یہ پانچ وقت ہیں جن کے نمونہ پانچ نمازیں ہیں ۔ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوْا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ - كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ " وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايَتِهِ ذیل میں چند اعتراضات اور چند حقائق درج کئے جاتے ہیں جو حضور علیہ السلام کی یاد داشتوں میں جو پیغام صلح کے متعلق آپ نے لکھی ہوئی تھیں مجھے ملے ۔ ان اعتراضات کو رد کرنے کا اور ان حقائق پر بموجب تعلیم قرآن روشنی ڈالنے کا آپ کا ارادہ تھا۔ ایسا ہی بعض امور بدھ کی ایک کتاب سے لئے معلوم ہوتے ہیں جو ان دنوں آپ کے زیر مطالعہ تھی جس کے متعلق آپ کچھ لکھنا چاہتے تھے ۔ ( کمال الدین ) اعتراضات (۱) جتنی الہامی کتابیں ہیں اُن میں کونسی ایسی نئی بات ہے جو پہلے معلوم نہ تھی ۔ التوبة ١١٢ الصف : ۴۳ الانعام : ۲۲