نزول المسیح — Page 624
روحانی خزائن جلد ۱۸ ۶۲۰ نزول المسيح ۲۰۸ ان حالات کے ماتحت اس کتاب کا شائع ہونا معرض التواء میں رہا۔ چونکہ اس کے شروع میں نیز کشتی نوح میں آپ نے اس کے اندر ڈیڑ لو پیشگوئیوں کے لکھنے کا اور شامل کرنے کا وعدہ فرمایا ہے۔ اس لئے یہ بات بتا دینے کے لائق ہے کہ حقیقۃ الوحی متذکر و صدر کتاب حضرت نے اس کے بعد لکھی تھی جس میں دو سو آٹھ نشانات آپ نے قلمبند فرمائے ہیں اور بعض کے گواہان رؤیت بھی تحریر فرمائے ہیں ۔اس لئے جو شخص حقیقۃ الوحی کا مطالعہ کرے گا وہ بخوبی سمجھ لے گا کہ ڈیڑھ سو نشانات کی تحمیل کی بجائے دو سو آٹھ نشانات آپ نے اس کتاب میں لکھ کر وعدہ کو پورا فرمادیا ہے اور حقیقۃ الوحی نزول اسیح کا تکملہ کیا بلکہ نات بخیر منھا کے مطابق بڑھ چڑھ کر معاوضہ ہے۔ اس لئے اب ضرورت نہیں کہ ان نشانات کو لکھ کر اس جگہ ایک سو پچاس پورے کئے جاویں کیونکہ حضرت موعود کے ہاتھ کے لکھے ہوئے کتاب حقیقۃ الوحی میں وہ ضرورت سے بہت کچھ زیادہ موجود ہیں ۔ نظر براں جس قدر کتاب ھذا حضرت اقدس کے رو بر وطبع ہوئی تھی اسی کو پبلک کے پیش نظر کیا جاتا ہے اور قیمت بہت ہی کم اس خیال سے رکھی گئی ہے کہ ہر مستطیع و غیر مستطیع اس کو خرید کر پڑھ سکے۔ اللہ تعالیٰ پڑھنے والوں کو فہم و فراست اپنی طرف سے عطا فرما دے۔ اور چونکہ میچ جس کے نزول کا اس میں تذکرہ ہے وہ دنیا سے چلا گیا ہے اور بہت سے علوم و فیوض کے خزانے چھوڑ گیا ہے۔ پڑھنے والوں کے دلوں کو ان علوم و فیوض کی طرف رغبت بخشے ۔ آمین الـ واخر دعوانا ان الحمد لله ربّ العالمين مذكر کمترین خادمان مسیح موعود مهدی حسین مہتم کتب خانہ حضرت مدروح از قادیان دارالامان ضلع گورداسپور پنجاب ۲۵ را گست ۱۹۰۹ء ۸ر شعبان المعظم ۱۳۲۷ ہجری