نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 607 of 822

نزول المسیح — Page 607

۲۲۵ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۶۰۳ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جود نیا پر ظاہر ہو چکیں قریباً ۱۸۹۲ء پیشگوئی نمبر ۱۰۲ پیشگوئی نمبر ۱۰۳ قریباً ۱۸۸۱ء پیشگوئی نمبر ۱۰۴ زنده گواه رویت تاریخ ظہور پیشگوئی خلیفہ سید محمد حسن صاحب وزیر اعظم پٹیالہ کسی ابتلا اور فکر اور غم میں مبتلا تھے ان کی طرف سے متواتر دعا کی درخواست ہوئی اتفاقاً ایک دن یہ الہام ہوا ۔ ” چل رہی ہے نسیم رحمت کی ۔ جو دعا کیجئے قبول ہے اب آج ۔ اس وقت مجھے یاد آیا کہ آج انہیں کے لئے دعا کی جائے ۔‘ چنانچہ دعا کی گئی اور ان کو بذریعہ خط اطلاع دی گئی اور تھوڑے عرصہ کے بعد انہوں نے ابتلاء سے رہائی پائی اور بذریعہ خط اپنی رہائی سے اطلاع دی ان کا خط میرے کسی بستہ میں اب تک پڑا ہوگا اور وہی اس بات کا کامل گواہ ہے۔ ہمارے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی وفات سے ایک دن پہلے الہام ہوا ۔ جنازہ اور میں نے اس الہام کی بہت لوگوں کو خبر دیدی چنانچہ دوسرے روز بھائی صاحب فوت ہوئے۔ اس واقعہ کے بہت لوگ گواہ ہیں ۔ پیشگوئی کے دوسرے روز مجملہ ان نشانوں کے جو خدا تعالی کے فضل سے میرے ہاتھ پر ظہور میں آئے ایک یہ ہے کہ جب کتاب امہات المومنین عیسائیوں کی طرف سے شائع ہوئی تو انجمن حمایت اسلام لاہور کے ممبروں نے گورنمنٹ میں اس مضمون کا میموریل بھیجا کہ اس مضمون کی اشاعت بند کی جائے اور مصنف سے باز پرس ہونگر میں ان کے میموریل کے سخت مخالف تھا اور میں نے اپنی تحریر میں صاف طور پر شائع کیا تھا کہ یہ طریق اچھا نہیں مگر ان لوگوں نے میری صلاح کو قبول نہ کیا بلکہ ان واقعات کے گواہ بہت سے آدمی ہیں مثلاً مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی محمد علی ۔ مولوی شیر علی صاحبان ۔