نزول المسیح — Page 604
۲۲۲ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۶۰۰ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر اہم پوچھیں پیشگوئی نمبر ۹۸ زنده گواه رویت نمبر ۹۸ 81900 ہمارے دوست مرزا ایوب بیگ صاحب مرحوم ایک مدت سے بیمار چلے آتے تھے۔ آخر ۱۹۰۰ء میں ان کی حالت بہت بگڑ گئی اور وہ فاضل کا میں اپنے بھائی مرزا یعقوب بیگ صاحب اسسٹنٹ سرجن کے پاس چلے گئے کچھ دنوں کے بعد دعا کے لئے ان کا خط آیا ہم نے دعا کی تو خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک ایسی کہ گویا چاند کے ٹکڑے اکٹھے کر کے بنائی گئی ہے اور ایک شخص نہایت خوش شکل عزیز مرحوم کو اس سڑک پر لئے جا رہا ہے اور وہ سڑک آسمان کی طرف جاتی ہے اس خواب کی تعبیر یہی تھی کہ ان کا خاتمہ بخیر ہوگا اور وہ بہشتی ہے اور نورانی چہرہ والا شخص ایک فرشتہ تھا جو اس عزیز کو بہشت کی طرف لے جارہا تھا۔ ہم نے یہ خواب مرزا یعقوب بیگ صاحب کو لکھ دیا اور اپنی جماعت میں بھی شائع کر دیا چنانچہ ۶ ماہ کے بعد اس عزیز نے وفات پائی اور جب ہمارے پاس تار پہنچا اور ہم نے تعزیت کا خط لکھنا شروع کیا اور ہماری توجہ اس عزیز کی طرف تھی کہ کس طرح وہ ہماری آنکھوں کے سامنے نا پدید ہو گیا تو اس حالت میں الہام ہوا ” مبارک وہ آدمی جو اس دروازہ کی راہ سے داخل ہوں“ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ عزیز مرحوم کی موت نہایت نیک طور پر ہوئی یا مرحوم مذکور نیک بخت ۔ جوان صالح اور اولیاء اللہ کی صفات اپنے اندر رکھتا تھا۔ تاریخ ظہور پیشگوئی پیشگوئی سے چھ ماہ بعد لے اس کے گواہ مرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹمنٹ سرجن ۔ مولوی حکیم نورالدین صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب مولوی محمد علی صاحب ایم اے۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی شیر علی صاحب حکیم فضل دین صاحب۔ میر ناصر نواب صاحب شیخ عبدالرحمن قادیانی صاحب۔ شیخ عبدالرحیم صاحب اور کثیر جماعت لاہور ۔ کپورتھلہ ۔سیالکوٹ وغیرہ