نزول المسیح — Page 593
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۸۹ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مندرجہ ذیل خرق عادت پیشگوئیاں بتلائیں ہیںجو دنیاپر خار ہو چکیں پیشگوئی نمبر ۸۲ قریباً فروری ۱۹۰۲ء ۲۰ مارچ ۱۸۸۸ء پیشگوئی نمبر ۸۳ زنده گواه رویت نمبر ۸۲ ۸۳ ایک رات کو مجھے اس طرح الہام ہوا کہ جیسے اخبار عن الغائب ہوتا تاریخ ظہور پیشگوئی قریباً فروری ۱۹۰۲ء اکتوبر ۱۸۹۰ء ہے اور وہ یہ الفاظ تھے انى أفرُّ مع اهلی الیک - یہ الہام سب دوستوں کو سنایا گیا چنانچہ اسی دن خلیفہ نورالدین صاحب کا جموں سے خط آیا کہ اس شہر میں طاعون کا زور پڑ گیا ہے اور میں آپ سے اجازت چاہتا ہوں کہ اپنے سب بال بچے کو ساتھ لے کر قادیان چلا آؤں کے ایک دفعہ قادیان کے آریوں نے بہت اصرار کیا کہ کوئی نشان دکھلاؤ اور ہمارے مخالف شرکاء مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین بھی نشان دیکھنے کے طلب گار تھے۔ تب ان سب پر حجت ملزمہ قائم کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ سے الہام پا کر میں نے یہ پیشگوئی کی کہ مرزا امام الدین اور مرزا نظام الدین پر اکتیس ماہ کے اندر ایک سخت مصیبت پڑے گی یعنی ان کی اولاد میں سے کوئی ایسا آدمی مر جائے گا جس کا مرنا ان کے لئے تکلیف اور تفرقہ کا موجب ہو گا چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جب اکتیس ماہ کے پورا ہونے میں ابھی پندرہ دن باقی تھے تو مرز انظام الدین کی لڑکی جو کہ امام الدین کی برادر زادی تھی ۲۵ سال کی عمر میں ایک چھوٹا سا بچہ چھوڑ کر مر گئی جس کا صدمہ ان سب پر بہت سخت ہوا اور یہ امران کے واسطے اور نیز آریوں کے واسطے ایک بڑا نشان ہوا۔ اس الہام کے گواہ بہت سے آدمی ہیں جو اس وقت قادیان میں موجود تھے ۔ منجملہ ان کے مولوی نورالدین صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب ۔ مولوی محمد علی صاحب ۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ حکیم فضل دین صاحب ۔ مولوی شیر علی صاحب وغیرہ ہیں ۔ ۔ اس کے گواہ مرزا امام الدین نظام الدین اور قادیان کے بہت سے آریہ ہیں۔