نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 571 of 822

نزول المسیح — Page 571

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان نمبر شمار پیشگوئی پیشگوئی نمبر ۴۵ پیشگوئی نمبر ۴۶ زنده گواه رویت نمبر ۴۵ ۷۱ حاله کنیه۔ VVI ۵۶۷ جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خرق عادت پیشگوئیاں بتا ئیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں حتمی فی الله خویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کا ایک شیر خوار بچہ فوت ہو گیا تھا۔ جس پر مخالفین نے طعن کیا تب میں نے مولوی صاحب موصوف کے لئے دعا کی ۔ تو خواب میں دکھایا گیا کہ مولوی صاحب کی گود میں ایک لڑکا کھیلتا ہے اور اس کے بدن پر خطرناک بڑے بڑے پھوڑے ہیں پس یہ پیشگوئی اشتہار انوار الاسلام کے صفحہ ۲۶ میں درج کی گئی اور اس کے ذریعہ سے یہ الہام شائع کیا گیا کہ مولوی صاحب کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا جس کے بدن پر پھوڑے ہوں گے۔ چنانچہ اس کے پانچ سال بعد مولوی صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اور اس کا نام عبدالحی رکھا گیا اور ساتھ ہی اس کے بدن پر خطر ناک پھوڑے نکلے جن کے نشان اب تک موجود ہیں جو چاہے دیکھ لے۔ یہ کتنا بڑا معجزہ ظاہر ہوا جو پیرانہ سالی اور نومیدی کے بعد ایک لڑکے کی خبر دی گئی اور بتلایا گیا کہ اس کے پیدا ہوتے ہی بڑے بڑے پھوڑے اس کے بدن پر نمودار ہوں گے یہ اس کا نشان ہوگا۔ نزول المسيح تاریخ ظہور پیشگوئی ہے یہ پیشگوئی ہمیشہ پوری ہوتی رہتی ہے انی مهین من اراد اهانتک یعنی میں اس کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کا ارادہ کرے گا۔ یہ ایک نہایت پر شوکت وحی اور پیشگوئی ہے جس کا ظہور مختلف پیرایوں اور مختلف قوموں میں ہوتا رہا ہے اور جس کسی نے اس سلسلہ کو ذلیل کرنے کی کوشش کی وہ خود ذلیل اور ناکام ہوا ۔ مثلاً مولوی محمد حسین نے کپتان ڈگلس کے روبرو میرے بر خلاف گواہی دی اور میری تو ہین چاہی تو اس کو کرسی کے مانگنے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت جھڑ کا ۱۰ ان پیشگوئیوں کے گواہ صاحبزادہ سراج الحق صاحب۔ حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔ مولوی حاجی حکیم فضل الدین صاحب۔ خلیفہ رجب الدین صاحب لاہور