نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 562 of 822

نزول المسیح — Page 562

۱۸۱ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۵۸ نزول المسيح بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳ تاریخ ظہور پیشگوئی نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں نشان کے ساتھ اس کا وقوعہ ہوگا اور دلوں کو ہلا دے گا اور اگر اس کی طرف سے نہیں تو پھر میری ذلت ظاہر ہوگی اور اگر میں اس وقت رکیک تاویلیں کروں گا تو یہ اور بھی ذلت کا موجب ہوگا وہ ہستی قدیم اور وہ پاک وقدوس جو تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے وہ کا ذب کو بھی عزت نہیں دیتا۔ یہ بالکل غلط بات ہے کہ لیکھرام سے مجھ کوکوئی ذاتی عداوت ہے مجھ کو ذاتی طور پر کسی سے بھی عداوت نہیں بلکہ اس شخص نے سچائی سے دشمنی کی اور ایک ایسے کامل اور مقدس کو جو تمام سچائیوں کا چشمہ تھا تو ہین سے یاد کیا اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے ایک پیارے کی دنیا میں عزت ظاہر کرے۔ والسّلام على من اتبع الهدی ۔ پھر اسی کتاب برکات الدعاء کے حاشیہ پر وہ کشف درج ہے جو ۲ را پریل ۹۳ء کو میں نے دیکھا کہ ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرے پر سے خون ٹپکتا ہے گویا وہ انسان نہیں ملا یک شداد غلاظ سے ہے وہ میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا اور اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو دیکھتا تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا جو یاد نہیں رہا اور کہا کہ وہ کہاں ہے ۔ جب میں نے سمجھ لیا کہ یہ شخص لیکھرام اور اس دوسرے کی سزا دہی کے لئے مقرر کیا گیا ہے ۔ دیکھو ٹائٹل پیج برکات الدعاء مطبوعہ اپریل ۱۸۹۳ ء اس کے بعد ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو لیکھرام بذریعہ قتل فوت ہو گیا اور اس وقت کہ جب یقینی اور قطعی طور پر مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ میری دعا کے قبول ہونے پر آسمان پر یہ قرار پا چکا ہے کہ لیکھر ام ایک درد ناک عذاب سے قتل کیا جائے گا میں نے اسی کتاب برکات الدعا میں سید احمد خان کو جو اپنے باطل عقیدہ کے میاں نبی بخش صاحب رفوگر امرت سر۔ ڈاکٹر قاضی کرم الہی صاحب امرت سر۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن رڑ کی ۔ سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹ زنده گواه رویت