نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 555 of 822

نزول المسیح — Page 555

روحانی خزائن جلد ۱۸ ۵۵۱ نزول المسيح تاریخ بیان نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے خارق عادت پیشگوئیاں مجھے بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہوچکیں بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳ لد اللہ کنو بقیہ زندہ رویت کے عرصہ تک اس شخص پر ان بے ادبیوں کی سزا میں جو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں ایک ایسا عذاب نازل ہوگا جو معمولی تکالیف سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہو گا اور تاکیڈا اس اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ اگر میں اس پیشگوئی میں کا ذب انکلا تو ہر ایک سزا کے بھگتنے کے لئے طیار ہوں اور میں اس عذاب پر راضی ہوں گا کہ میرے گلے میں رسہ ڈال کر مجھے پھانسی دیا جاوے اور اس پیشگوئی کے ساتھ آٹھم کی پیشگوئی کی طرح کوئی شرط نہ تھی بلکہ قطعی اور اٹل طور پر در صورت تخلف سخت سے سخت سزا اپنے لئے قبول کر کے پیشگوئی شائع کی گئی تھی اور اسی اشتہار مورخہ ۲۰ / فروری ۱۸۹۳ء کے سرے پر ایک نظم بھی لکھی گئی تھی جو لیکھرام کی صورت موت پر بلند آواز سے دلالت کرتی ہے اور اسی نظم میں اس مقام پر جہاں بطور پیشگوئی تیغ براں کا فقرہ لکھا گیا ہے ایک ہاتھ بنایا گیا تھا جو لیکھرام کی طرف اشارہ کرتا تھا اور ظاہر کرتا تھا کہ یہ شخص قتل کی موت سے مرے گا ۔ اب ہم اس نظم کو جو ہماری کتاب آئینہ کمالات اسلام میں معہ نشان ہاتھ نو برس سے شائع ہو چکی ہے اس جگہ دوبارہ لفظ بلفظ نقل کر دیتے ہیں اور وہ اس طرح پر ہے۔ عجب نوریست در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد ز ظلمت ہار لے آنگه شود صاف که گردد از محبان محمد عجب دارم دل آن ناکسان را که رو تا بند از خوان محمد تاریخ ظہور پیشگوئی پیشگوئی کی خبر نہ پہنچی ہو ۔ اور وہ نام یہ ہیں ۔ خان بہادر سید فتح علی شاہ صاحب پٹی کلکٹر انہار ضلع شاہ پور۔ حکیم علاؤ الدین صاحب ساکن شیخو پور تحصیل بھیرہ۔