نزول المسیح — Page 542
روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۳۸ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں پیشگوئی نمبر ۳۹ پیشگوئی نمبر ۴۰ زنده گواه رویت نمبر ۳۹ و ۴۰ ۷۰۰۷۷۱ ۱۷۰۰۷۷۱ میں نے جواب دیا کہ وہ خدا جس کو تم لوگ نہیں پہچانتے اس نے یہ خبر دی ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۶۔ ایک دفعہ قادیان کا ایک آریہ جو سر گرم آریہ ہے ملا وامل نام مرض دق میں مبتلا ہو گیا اور تپ پیچھا نہیں چھوڑتا تھا اور آثار نومیدی ظاہر ہوتے جاتے تھے چنانچہ وہ ایک دن میرے پاس آکر علاج کا طلب گار ہوا اور پھر اپنی زندگی سے نومید ہو کر بیقراری سے رویا اور میں نے اس کے حق میں دعا کی خدا تعالی کی طرف سے جواب آیا قلنا یا نار کونی بردًا وسلاما ۔ یعنی ہم نے کہا کہ اے تپ کی آگ سرد اور سلامتی ہو جا چنانچہ بعد اس کے اسی ہفتہ میں وہ ہندو اچھا ہو گیا اور اب تک زندہ موجود ہے۔ براہین احمدیہ صفحہ ۲۲۷ ۔ جب کتاب براہین احمدیہ کے بعض حصے طیار ہو گئے تو مجھے خیال آیا کہ ان کو چھاپ دیا جاوے مگر میرے پاس کچھ سرمایہ نہیں تھا تب میں نے جناب الہی میں دعا کی کہ لوگ مدد کی طرف متوجہ ہوں اُسی وقت تھوڑی سی غنودگی ہو کر جواب ملا ( بالفعل نہیں ) تب با وجود بہت سی کوشش کے کسی نے ایک پیسہ بھی نہیں بھیجا اور ایک مدت گزرگئی۔ دیکھو برا این صفحہ ۲۲۵۔ تاریخ ظہور پیشگوئی پیشگوئی نمبر ۳۹ کا گواہ خود ملا وامل آریہ ہے اس کو خوب یاد ہو گا کہ کیسی نومیدی کے وقت میں یہ الہام اس کو بتلایا گیا اور پھر ایک ہفتہ تک اچھا ہو گیا۔ اور پیشگوئی نمبر ۴۰ کے تو بہت گواہ ہیں اور بعض اسی جگہ موجود ہیں۔