نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 536 of 822

نزول المسیح — Page 536

۱۵۴ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان بقیہ پیشگوئی نمبر ۳۲ ۵۳۲ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں میری تائید میں بیان فرمائیں دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے اور الہام ہوا کہ الامراض تشاع والنفوس تضاع انّ الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بأنفسهم انه أوى القرية يعني طاعون جو ملک میں شروع ہو گئی ہے یہ کبھی دور نہیں ہوگی اور یہ مرض پھیل جائے گی اور بہت موتیں ہوں گی اور کم نہیں ہوں گی جب تک لوگ اپنے اعمال کی اصلاح نہ کریں مگر اس قادر خدا نے قادیان کو متفرق اور منتشر ہونے سے بچالیا ہے یعنی قادیان پر ایسی تباہی نہیں آئے گی کہ اس قصبہ کو بکلی برباد کر دے اور فنا کر دے اور منتشر کر دے اور قادیان بککی طاعون سے محفوظ بھی رہ سکتی ہے مگر بشرطا تو بہ یعنی اس شرط سے کہ تمام لوگ اپنی بد زبانیوں اور بد اعمالیوں اور خباثتوں سے توبہ کر لیں۔ دیکھو اشتہار طاعون شائع کرده ۶ فروری ۱۸۹۸ء و ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ء۔ یہ رویا اور الہام تھا کہ مجھے دکھایا گیا اور بتایا گیا اور پھر اشتہار ۶ فروری ۱۸۹۸ء سے اور ۴ برس کے بعد عام طور پر پنجاب میں طاعون پھیل گئی چنانچہ یکم اکتو بر ۱۹۰۱ء سے ۱۹ جولائی ۱۹۰۲ ء تک عرصہ پونے دس ماہ میں اس قدر پھیل گئی کہ کل ۲۳ اضلاع پنجاب کے اس سے آلودہ ہو گئے۔ دیکھو سرکاری نقشحات متعلقہ طاعون پنجاب ۔ پس یہ پیشگوئی ایسے وقت میں کی گئی تھی یعنی فروری ۱۸۹۸ء میں جبکہ تمام پنجاب میں صرف دو ضلعے طاعون سے آلودہ تھے۔ دیکھو اخبار عام ۲ / اگست ۱۹۰۲ء جس میں یہ سرکاری شہادت درج ہے۔ رویت نمبر ۳۲ بقیه زنده گواه تاریخ ظہور پیشگوئی مگر بعد اس کے پنجاب کے ۲۳ ضلعے اس مرض سے آلودہ ہو گئے اور پونے دس ماہ میں تین لاکھ سولہ ہزار کیس ہوئے اور دو لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو ننانوے فوتیاں ہوئیں۔ دیکھو سرکاری نقش جات ۔