نزول المسیح — Page 529
۱۴۷ روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۲۵ نزول المسيح نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو دنیا پر ظاہر ہوچکیں کی ماں ہے جیسا کہ اس جگہ بھی مبارک نسل کا وعدہ تھا اور نیز یہ اس طرف اشارہ تھا کہ وہ بیوی سادات کی قوم میں سے ہو گی اسی کے مطابق دوسرا الہام ہے اور وہ یہ ہے الــحـمـد لله الذی جعل لكم الصهر والنسب یعنی وہ خدا جس نے با عتبار رشتہ دامادی اور باعتبار نسب تمہیں عزت بخشی۔ بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۶ پیشگوئی نمبر ۲۷ ۸۲ و ۱۸۸۰ء بقیه زنده گواه رویت نمبر ۲۶ ومن مبارک و مبارک و کل امر مبارك يجعل فيه ۔ دخله كَانَ آمِنًا ۔ براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۹ - ترجمہ ۔ یہ مسجد برکت دی گئی ہے اور برکت دینے والی ہے اور ہر ایک کام جو برکت دیا گیا ہے وہ اس میں کیا جائے گا۔ اور جو اس میں داخل ہو وہ امن میں آجائے گا۔ اس الہام میں تین قسم کے نشان ہیں (۱) اول یہ کہ اس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مادہ تاریخ بنائے مسجد ہے (۲) دوم یہ کہ یہ پیشگوئی بتلا رہی ہے کہ ایک بڑے سلسلہ کے کاروبار اسی مسجد میں ہوں گے چنانچہ اب تک اسی مسجد میں بیٹھ کر ہزار ہا آدمی بیعت تو بہ کر چکے ہیں اسی میں بیٹھ کر صد ہا معارف بیان کیے جاتے ہیں اور اسی میں بیٹھ کر کتب جدیدہ کی تالیف کی بنیاد پڑتی ہے اور اسی میں ایک گروہ کثیر مسلمانوں کا پنج وقت نماز پڑھتا ہے اور وعظ سنتے ہیں تاریخ ظہور پیشگوئی طاعون کے زمانہ کے قریب اور دلی سوز سے دعائیں کی جاتی ہیں اور بنائے مسجد کے وقت الحمد لله الذي جعل لكم الصهر والنسب ۔ تیسرا الہام تھا بكروثيب یعنی تمہارے لئے مقدر ایک بکر ہے اور ایک بیوہ۔ یہ الہام بخوبی یاد ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب کو میں نے بمقام بٹالہ انہی کے مکان پر سنایا تھا اتفاقا انہوں نے دریافت کیا تھا کہ کوئی تازہ الہام ہے تب میں نے سنادیا تھا۔ اور پیشگوئی نمبر ۲۷ کے مطابق پچاس ہزار سے بھی زیادہ اب تک اس مسجد میں نماز پڑھ چکے ہیں اور ان کو خدا نے طاعون اور ہر یک وہا سے بچایا ہے۔