نزول المسیح

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 524 of 822

نزول المسیح — Page 524

روحانی خزائن جلد ۱۸ تاریخ بیان ۵۲۰ نزول المسيح بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۲ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں اپیل گذار شرمیت نے جیسا کہ اضطرار کے وقت ہندوؤں کا حال ہوا کرتا ہے مجھ سے دعا کی درخواست کی اور انجام دریافت کیا۔ تب دعا کرنے کے بعد رات کے وقت خدا تعالیٰ نے رویا میں کل حقیقت مقدمہ کی مجھ پر کھول دی اور ظاہر کیا کہ دعا اس طور پر قبول ہوگی کہ بشمبر داس کی نصف قید تخفیف کر دی جائے گی اور یوں ہوگا کہ اس مقدمہ کی مثل عدالت چیف کورٹ سے پھر ماتحت عدالت میں واپس آئے گی اور اس عدالت سے بشمبر داس کی قید صرف آدھی رہ جائے گی اور آدھی معاف کر دی جائے گی اور اس کا دوسرا رفیق خوشحال نامی پوری قید بھگت کر خلاصی پائے گا اور ایک دن بھی کم نہیں ہوگا اور وہ بھی بری نہیں ہوگا۔ اسی وقت اس رویا سے بہت سے آدمیوں کو اطلاع دی گئی اور شرمیت کو بھی بلا کر اطلاع دی گئی اور آخر اسی طرح وقوع میں آیا جس طرح پیشگوئی کی گئی تھی ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۵۔ پیشگوئی نمبر ۲۳ بقیه گواہان رویت نمبر ۲۲۔ VLVI³ تاریخ ظہور پیشگوئی دو ماہ بعد پوری ہوئی مقدمہ مذکورہ بالا جس میں بشمبر داس قید ہوا تھا بصورت اپیل چیف کورٹ میں دائر کیا گیا تو بھمبر و اس کے بھائی مستمی دھنیت نے گاؤں میں آکر مشہور کر دیا کہ ہماری اپیل منظور ہو گئی اور بشمبر داس بُری ہو گیا ۔ یہ خبر عشاء کے وقت مشہور پیشگوئی نمبر ۲۲ ، پیشگوئی نمبر ۲۳ کی نسبت بھمبر داس کے حقیقی بھائی شرمیت کی گواہی کافی ہے جس نے مجھ سے دعا کرائی تھی اور جس کا نتیجہ نصف قید کی تخفیف ہوئی تھی شرمیت کو قبل از وقت خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر مقدمہ کا انجام میں نے بتلا دیا تھا کہ مثل واپس آگئی اور بشمبر داس کی نصف قید تخفیف کی جائے گی بری نہیں ہو گا۔ اس قدر تخفیف دعا کا نتیجہ ہے ۔ مگر خوشحال اس کا رفیق بالکل بری نہیں ہوگا ایک دن بھی اس کا کم نہیں ہوگا۔